• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈوین براوو کرکٹ سے ریٹائرڈ، کے کے آر کے مینٹور بنے

Updated: September 27, 2024, 10:13 PM IST | New Delhi

براوو نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میرا دماغ اب بھی مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے لیکن میرا جسم اب اس کی اجازت نہیں دے رہا ہے

Dwayne Bravo.Photo:INN
ڈوین براوو۔(تصویر:آئی این این)

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر ڈوین براوو تمام طرز کے کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے مینٹور بن گئے ہیں۔ براوو نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میرا دماغ اب بھی مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے لیکن میرا جسم اب اس کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔ میں خود کو ایسی پوزیشن میں نہیں رکھ سکتا جہاں میرے ساتھی، شائقین اور جن ٹیموں کی میں اس وقت نمائندگی کرتا ہوں وہ مجھ سے مایوس ہوں۔ اس لئے دل پر پتھر رکھ کر میں اس کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔‘‘
 براوو نے اپنے۱۸؍سالہ کریئر میں ٹی۲۰؍ کرکٹ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کئے۔ وہ آئی پی ایل، پی ایس ایل اور بگ بیش میں ٹرافی جیتنے والی ٹیموں کا حصہ تھے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ویسٹ انڈیز کی اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے دو بار ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ جیتا تھا۔ انہوں نے ٹی۲۰؍ کرکٹ میں ۵۸۲؍میچ کھیلتے ہوئے ۶۳۱؍ وکٹ لئے ۔
 براوو نے سی پی ایل میں ۵؍ خطاب جیتے جن میں سے ۳؍ انہوں نے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرس کے لئے جیتے تھے۔ سی پی ایل میں پچھلے کچھ سیزن سے براوو نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کا کردار ادا کر رہے تھے، وہی کردار فی الحال آئی پی ایل میں سی ایس کے کیلئے مہندر سنگھ دھونی ادا کر رہے ہیں۔
 براوو آئی پی ایل کے آئندہ سیزن میں دفاعی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے مینٹور ہوں گے۔ وہ گوتم گمبھیر کی جگہ لیں گے۔ براوو نے حال ہی میں سی پی ایل کے جاری سیزن کے دوران کے کے آر کے سی ای او وینکی میسور سے ملاقات کی تھی۔ کے کے آر کے علاوہ براوو دیگر لیگز میں نائٹ رائیڈرس فرنچائزی کا بھی حصہ ہوں گے، جس میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرس (سی پی ایل)، لاس اینجلس نائٹ رائیڈرس (ایم ایل سی) اور ابوظہبی نائٹ رائیڈرس (آئی ایل ٹی۲۰ ) شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK