• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنوبی افریقہ کی بنگلہ دیش کے خلاف آسان جیت

Updated: October 13, 2024, 4:31 PM IST | Inquilab News Network | Dubai

جنوبی افریقہ نے کھیل کے ہر شعبے میں بنگلہ دیش کو بونا ثابت کیا اور سنیچر کو آئی سی سی خواتین ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کا۱۶؍ واں میچ۱۶؍ گیندیں باقی رہتے ۷؍ وکٹ سے جیت لیا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

جنوبی افریقہ نے کھیل کے ہر شعبے میں بنگلہ دیش کو بونا ثابت کیا اور سنیچر کو آئی سی سی خواتین ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کا۱۶؍ واں میچ ۱۶؍ گیندیں باقی رہتے ۷؍ وکٹ سے جیت لیا۔
 دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے ۳؍ وکٹ پر۱۰۶؍رن بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے فتح کا ہدف۱۷ء۲؍  اوورس میں ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
جنوبی افریقہ نے خطرناک گیند بازی کی اور بنگلہ دیش کے بلے بازوں کو ہر رن کیلئے سخت جدوجہد کرنے پر مجبور کیا۔ اسکور بورڈ شروع ہونے سے پہلے ہی بنگلہ دیش کی پہلا وکٹ دلارا اختر کی صورت میں پہلے ہی اوور میں گرا تھا جبکہ آٹھویں اوور میں اینری ڈرکسن نے شتھیرانی (۱۹؍رن) کو بوش کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر بنگلہ دیش کو دوسرا جھٹکا دیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور۳۶؍رن تھا۔
 تیسرے وکٹ کیلئے کپتان نگار سلطانہ نے شوبھنا مستاری کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور کو۸۱؍رن  تک پہنچایا۔ ملابا نے مستاری (۳۸؍رن) کو بولڈ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ نگار سلطانہ   ناٹ آؤٹ ۳۲؍رن  کے ساتھ شورنا اختر بھی ۴؍رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ 
 ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے سادہ حکمت عملی کے ساتھ آغاز کیا۔ تزمین برٹس (۴۲؍ رن) اور اینیکا بوش (۲۵؍رن) نے مل کر ۵۳؍ رن کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی  حالانکہ ان کا  پہلا وکٹ بطور کپتان لورا وولفرٹ (۷؍رن) صرف۲۳؍ رن کے اسکور پر گرا۔ بعد ازاں مریجان کاپ (ناٹ آؤٹ ۱۳؍رن) اور شلو ٹریون (ناٹ آؤٹ ۱۴؍رن) نے اپنی ٹیم کو آسان فتح سے ہمکنار کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK