فاضلکا مقام سے تعلق رکھنے والی ۲۲؍ سالہ پرینکا ریواڑیا نے ثابت کر دیا ہے کہ انسان کے سامنے حالات کیسے بھی ہوں، انسان میں کچھ کرنے کا جذبہ ہونا چاہئے۔
EPAPER
Updated: January 08, 2025, 11:40 AM IST | Agency | New Delhi
فاضلکا مقام سے تعلق رکھنے والی ۲۲؍ سالہ پرینکا ریواڑیا نے ثابت کر دیا ہے کہ انسان کے سامنے حالات کیسے بھی ہوں، انسان میں کچھ کرنے کا جذبہ ہونا چاہئے۔
فاضلکا مقام سے تعلق رکھنے والی ۲۲؍ سالہ پرینکا ریواڑیا نے ثابت کر دیا ہے کہ انسان کے سامنے حالات کیسے بھی ہوں، انسان میں کچھ کرنے کا جذبہ ہونا چاہئے۔ پرینکا نے گھر کے مالی حالات کی وجہ سے اپنے کرکٹ کریئر کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور اب وہ بی سی سی آئی کے زیر اہتمام خواتین کے انڈر ۲۳؍ انٹر اسٹیٹ ٹی۲۰؍ کرکٹ میچ میں پنجاب ٹیم کی کپتانی کر رہی ہیں۔
پرینکا کے والد انڈے بیچ کر اپنی روزی کماتے ہیں۔ پرینکا نے راجکوٹ (گجرات) میں بی سی سی آئی کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کے پہلے دو میچوں میں پنجاب کو شاندار جیت دلائی ہے۔۵؍ جنوری کو منی پور کے خلاف کھیلے گئے میچ میں۹؍ وکٹ سے میچ جیتا۔ ۶؍ جنوری کو آندھرا پردیش کی ٹیم کو شکست دی۔ والد ٹیک چند نے ایک اخبار کو بتایا کہ بچے شہر میں ڈی سی آفس کے قریب خالی جگہ پر کرکٹ کھیلتے تھے۔ پرینکا لکڑی اور پلاسٹک کی گیند لے کر بچوں کے ساتھ کھیلنے جاتی تھی۔ ان کا خواب ہے کہ ان کی بیٹی ایک دن ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے۔ ٹیک چند عرف ببلی ریواڑیا نے بتایا کہ بیٹی پرینکا عرف پنکو کو بچپن سے ہی کرکٹ کا شوق تھا۔ فاضلکا ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن نے اس جذبے کو پہچانا اور اسے کرکٹ کی باریکیاں سکھائیں۔ اس کے کوچ ارپت سکسینہ نے انہیں کرکٹ کے گُر سکھائے۔