روایتی حریف پاکستان کے خلاف ہندوستان کا پہلا میچ۔ ٹی ۲۰؍ ٹورنامنٹ ۱۸؍اکتوبر سے شروع ہوگا۔
EPAPER
Updated: October 14, 2024, 11:49 AM IST | Mumbai
روایتی حریف پاکستان کے خلاف ہندوستان کا پہلا میچ۔ ٹی ۲۰؍ ٹورنامنٹ ۱۸؍اکتوبر سے شروع ہوگا۔
تلک ورما کو مردوں کے ٹی ۲۰؍ ایمرجنگ ایشیا کپ کے لئے انڈیا اے کا کپتان بنایا گیا ہے۔ تلک ورما نے ہندوستان کے لئے ۴؍ ون ڈے اور۱۶؍ ٹی ۲۰؍ کھیلے ہیں ۔ ان کے علاوہ ہندوستان کے لئے کھیلنے والے ابھیشیک شرما اور راہل چاہر کو بھی انڈیا اے میں جگہ دی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ ۱۸؍ اکتوبر سے شروع ہوگا۔
آئی پی ایل۲۰۲۴ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے نوجوان آیوش بدونی، نہال وڈھیرا، پربھسمرن سنگھ، انوج راوت اور آئی پی ایل ۲۰۲۴ء میں کارکردگی پیش کرنے والے آر سائی کشور کو بھی انڈیا اے میں شامل کیا گیا ہے۔ ایمرجنگ ایشیا کپ کے لئے ٹیم دی گئی ہے۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر کارکردگی پیش کرنے والوں کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں نشانت سندھو کے ساتھ فاسٹ بولر انشول کمبوج اور فاسٹ بولر عاقب خان کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی پی ایل کھیلنے والے رتیک شوقین اور ویبھو اروڑہ کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ہندوستان گزشتہ فائنل میں ہار گیا تھا۔ ہندوستان اپنا پہلا میچ۱۹؍اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔ عمان اور متحدہ عرب امارات بھی اس گروپ میں شامل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب یہ ٹورنامنٹ ٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے آخری ۵؍ سیزن ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے گئے۔ ہندوستان نے اپنا پہلا سیزن۲۰۱۳ء میں جیتا تھا جبکہ پاکستان گزشتہ دو بار یہ ٹرافی فاتح رہا ہے۔ ۲۰۲۳ء میں پاکستان نے فائنل میں ہندوستان کو شکست دی تھی۔
ہندوستانی اسکواڈ: تلک ورما (کپتان)، ابھیشیک شرما، آیوش بدونی، نشانت سندھو، انوج راوت، پربھسمرن سنگھ، نہال وڈھیرا، انشول کمبوج، ہریتھک شوکین، عاقب خان، ویبھو اروڑہ، راشیخ سلام، سائی کشور راہول چاہر۔