• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو ۱۰؍ وکٹ سے مات دی

Updated: October 13, 2024, 10:06 PM IST | Sharjah

ویمنز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے مایا بوچیئر اور ڈینی وائٹ کی مدد سے اسکاٹ لینڈ کو شکست دی

England Women Team.Photo:INN
انگلینڈ کی خواتین کھلاڑی۔ (تصویر:آئی این این)

مایا بوچیئر (ناٹ آؤٹ۶۲؍رن) اور ڈینی وائٹ ہوج (۵۱؍رن) کی طوفانی نصف سنچریوں کی بنیاد پر انگلینڈ نے ۱۷؍ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ کو۱۰؍ اوور باقی رہتے ویمنز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں اتوار کو  ریکارڈ۱۰؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ 
اسکاٹ لینڈ کے۱۰۹؍رن کے جواب میں انگلینڈ نے دھماکے دار بیٹنگ کی اور میدان کے چاروں طرف شاٹس مار کر رن بنائے۔ مایا نے۳۴؍ گیندوں پر ۱۲؍ چوکوں کی مدد سے۶۲؍ رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ ان کی اوپننگ پارٹنر ڈینی وائٹ ہوج نے۲۶؍ گیندوں میں ۷؍ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ۵۱؍ رن بنائے۔ انگلینڈ نے۱۰؍ اوورس میں ۱۱۳؍ رن بنا کر۱۰؍ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ مایا کو ان کی عمدہ بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
 اس سے قبل کپتان کیتھرین برائس (۳۳) اور سارہ برائس (۲۷) کی اننگز کی بدولت اسکاٹ لینڈ نے اتوار کو انگلینڈ کو جیت کیلئے ۱۱۰؍ رن کا ہدف دیا تھا۔ اتوارکو اسکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اسکاٹ لینڈ نے بلے بازی کا آغاز مشکل سے کیا اور پہلی وکٹ کیلئے ۳۸؍ رن  جوڑے۔ نیٹ سکیور برنٹ نے سسکیا ہارلی (۱۳) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد بیٹنگ کیلئے  آنے والی کپتان کیتھرین برائس نے سارہ برائس کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ آٹھویں اوور میں سوفی ایکل اسٹون  نے سارہ برائس (۲۷) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ایلسا لسٹر۱۱، لورنا جیک صفر، ڈارسی کارٹر ۳؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ کیتھرین برائس نے ۳۸؍ گیندوں پر۳۳؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی۔   انگلینڈ کی جانب سے سوفی ایکل اسٹون نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ نیٹ سکیور برنٹ، لارین بیل، شارلٹ ڈین اور ڈینیئل گبسن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK