• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ۳؍ وکٹ سے شکست دی

Updated: November 15, 2024, 10:20 PM IST | New Delhi

انگلینڈ نے ۳؍وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ ۵؍میچوں کی سیریز میں ۰۔۳؍سے آگے

England Winning Team. Photo:INN
انگلتنڈ کی کرکٹ ٹیم ۔(تصویر:آئی این این)

 ثاقب محمود اور جیمی اوورٹن (۳۔۳؍  وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت سیم کیورن (۴۱؍رن) اور لیام لیونگ اسٹون  (۳۹؍رن) کی  شاندار بلے بازی کی بدولت انگلینڈ نے  ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی۲۰؍ مقابلے  میں جمعہ کو ۳؍ وکٹ سے کامیابی حاصل  کرتے ہوئے ۵؍ میچوں کی سیریز میں۰۔۳؍  کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔
۱۴۶؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس نے۵ء۳؍اوورس میں ۳۷؍رن  کے اسکور پر ۳؍ وکٹ گنوا دیئے۔ فل سالٹ، کپتان جوس بٹلر اور جیکب بیتھل ۴۔۴؍ رن  بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ول جیکس اور سیم کیورن  نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ گڈاکیش موتی نے ۱۱؍ ویںاوور میں ول جیکس (۳۲؍رن) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ سیم کیورن نے۲۶؍ گیندوں پر۴۱؍ رن کی اننگز کھیلی جس میں ۳؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ لیام لیونگ اسٹون نے۲۸؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور ۲؍چھکوں کی مدد سے  ۳۹؍ رن بنائے۔ ڈین ماؤزلی  ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جیمی اوورٹن  ۴؍رن  اور ریحان احمد  ۵؍رن  بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔  انگلینڈ نے۱۹ء۲؍ اوورس میں۱۴۹؍ رن بنا کر ۳؍ وکٹ  سے میچ جیت لیا۔ انگلینڈ کے ۱۷؍ رن کے عوض ۳؍ وکٹ لینے والےثاقب محمود کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ الزاری جوزف، ٹیرینس ہائنڈس اور گڈاکیش موتی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ بیٹنگ کیلئے  آنے والی ویسٹ انڈیز کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے ۵ء۴؍ اوورس میں۳۷؍رن  کے اسکور پر ۵؍ وکٹ گنوا دیئے۔ شائی ہوپ  ۴؍رن، ایون لیوس ۳؍رن، نکولس پوران ۷؍رن، روسٹن چیز۷؍رن اور شیمرون ہتمائر ۲؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان روومین پاویل اور روماریو شیفرڈ نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹے وکٹ کیلئے ۷۳؍ رن کی شراکت ہوئی۔۱۶؍ویں اوور میں جیمی اوورٹن نے روماریو شیفرڈ (۳۰؍رن) کو آؤٹ کر  کے اس شراکت کو توڑا۔ اسی اوور میں انہوں نے گڈاکیش موتی (صفر) کو بھی پویلین بھیج دیا۔ کپتان روومین پاویل نے۴۱؍ گیندوں پر۵۴؍ رن بنائے۔ الزاری جوزف ۲۱؍ اور عقیل حسین ۸؍رن  بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۸؍ وکٹ پر۱۴۵؍ رن بنائے۔  انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود اور جیمی اوورٹن نے ۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ جوفرا آرچر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK