• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ پر ۵۳۳؍رن کی برتری حاصل کرلی

Updated: December 08, 2024, 1:53 PM IST | Agency | Washington

گس اٹکنسن (۳۱؍ رن پر۴؍ وکٹ) کی ہیٹ ٹرک کے بعد، جیکب بیتھل (۹۶) اور بین ڈکٹ (۹۲) کی قیادت میں جارحانہ بلے بازی نے انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنیچر کو اپنی دوسری اننگز میں فتح دلائی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

گس اٹکنسن (۳۱؍ رن پر۴؍ وکٹ) کی ہیٹ ٹرک کے بعد، جیکب بیتھل (۹۶) اور بین ڈکٹ (۹۲) کی قیادت میں جارحانہ بلے بازی نے انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنیچر کو اپنی دوسری اننگز میں فتح دلائی۔ ۵؍ وکٹوں پر۳۷۸؍ رن بنا کر۵۳۳؍ رن کی بڑی برتری حاصل کر لی۔ دن کا کھیل ختم ہوا تو جو روٹ۷۳؍ اور کپتان بین اسٹوکس ۳۵؍ رن پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ اس نصف سنچری کے ساتھ، روٹ نے ٹیسٹ میں ۵۰؍ یا اس سے زیادہ کا۱۰۰؍ واں اسکور کیا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے بلے باز بن گئے۔ ان سے پہلے یہ کارنامہ سچن تینڈولکر، جیکس کیلس اور رکی پونٹنگ انجام دے چکے ہیں۔جب بھی انگلینڈ کی ٹیم اپنی اننگز کا اعلان کرے گی، نیوزی لینڈ کو یہ میچ جتانے کے لیے نیا ٹیسٹ ریکارڈ بنانا ہوگا۔ چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے پاس ہے۔ ویسٹ انڈیز نے۲۱؍ سال قبل سینٹ جانز میں آسٹریلیا کے خلاف ۴۱۸؍ رن کا ہدف حاصل کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK