انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا، کپتان بین اسٹوکس اور میٹ پوٹس کی پلئینگ الیون میں واپسی ہوگئی۔
EPAPER
Updated: October 15, 2024, 11:01 AM IST | Agency | Multan
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا، کپتان بین اسٹوکس اور میٹ پوٹس کی پلئینگ الیون میں واپسی ہوگئی۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا، کپتان بین اسٹوکس اور میٹ پوٹس کی پلئینگ الیون میں واپسی ہوگئی۔ تیز گیندبازوں گس اٹکنسن اور کرس ووکس کو دوسرے ٹیسٹ سے آرام دے دیا گیا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ کی ٹیم زیک کراؤلی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ، برائیڈن کرس، میٹ پوٹس، جیک لیچ اور شعیب بشیر پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز ہی دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد سمیت۶؍ کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کردیا تھا۔ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، سلمان علی آغا، عامر جمال، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو شامل کیا تھا۔
پی سی بی نے کہا تھا کہ سابق کپتان بابر اعظم سمیت۴؍ٹاپ کھلاڑیوں کو اس لئے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ نئے سرے سے اور تازہ دم ہوکر واپس آ سکیں. پی سی بی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اس دور کے بہترین بلے باز ہیں اور کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ ذہنی طور پر ترو تازہ بابراعظم مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کریں. پی سی بی کے ترجمان نے اسکواڈ کے حوالے سے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچوں کیلئے ٹیم کا انتخاب سلیکٹر کریں گے۔