انگلینڈ جس نے اپنے پہلے ورلڈ کپ کوالیفائر میں البانیہ کو۰۔۲؍گول سے شکست دی تھی، گروپ کے میں سرفہرست ہے۔ انگلینڈ ۲؍ میچوں میں ۲؍ جیت سے ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے۔
EPAPER
Updated: March 26, 2025, 9:40 AM IST | London
انگلینڈ جس نے اپنے پہلے ورلڈ کپ کوالیفائر میں البانیہ کو۰۔۲؍گول سے شکست دی تھی، گروپ کے میں سرفہرست ہے۔ انگلینڈ ۲؍ میچوں میں ۲؍ جیت سے ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے۔
فٹبال ٹیم نے لاتویا کو۰۔۳؍ گول سے ہرا دیا، ریس جیمس نے فری کک پر۲۵؍ میٹر کی دوری سے شاندار گول کر کے جیمس اور ایبیریچی کے پہلے گول کی بدولت انگلینڈ نے کوالیفائر میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ خیال رہے کہ اگلے سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں ریکارڈ۴۸؍ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ ٹورنامنٹ۱۱؍ جون سے۱۹؍ جولائی ۲۰۲۵ءتک میکسیکو، امریکہ اورکنیڈا میں منعقد ہوگا۔
انگلینڈ جس نے اپنے پہلے ورلڈ کپ کوالیفائر میں البانیہ کو۰۔۲؍گول سے شکست دی تھی، گروپ کے میں سرفہرست ہے۔ انگلینڈ ۲؍ میچوں میں ۲؍ جیت سے ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے۔
چیلسی کے فٹبال کلب ریس جیمس نے فری کک سے خوبصورت گول کیا جبکہ ایبیریچی ایز نے اپنا پہلا بین الاقوامی گول کیا۔ جیمس نے گزشتہ ڈھائی برسوں میں پہلی بار ابتدائی ۱۱؍ میں جگہ بنائی۔ انہوں نے میچ کے۳۷؍ویں منٹ میں ۲۵؍ میٹر کی دوری سے فری کک سے شاندار گول کیا۔ انگلینڈ کے لئے ۱۸؍ میچوں میں یہ ان کا پہلا گول ہے۔بعد ازاں نوجوان مڈفیلڈر مورگن راجرس اور ڈیکلن رائس کی شاندار کوآرڈینیشن کی مدد سے تجربہ کار کھلاڑی ہیری کین نے۶۸؍ویں منٹ میں شاندار گول کرکے ٹیم کی برتری کو دُگنا کردیا۔ انگلینڈ کی جانب سے تیسرا گول اے جے نے۷۶؍ویں منٹ میں کیا۔
یہ بھی پڑھئے: الگ الگ سائٹس پر جانا مشکل ہے مگر اللہ توفیق کیساتھ حوصلہ بھی دیتا ہے
البانیہ بھی جیت گیا
اسی گروپ کے کے ایک اور میچ میں البانیہ نے اینڈورا کو ۰۔۳؍گول سے شکست دے کر شاندار واپسی کی۔ ان کی طرف سے رے مناج نے پہلے ہاف میں ۲؍ گول کئے جبکہ دوسرے ہاف کے اسٹاپیج ٹائم میں میرٹو یوجونی نے ٹیم کا تیسرا گول کیا۔ البانیہ گروپ میں دو میچوں میں ایک جیت اور ایک ہار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
کرول سوئڈرس کی کے ۲؍ گول کی بدولت پولینڈ نے گروپ جی میں مالٹا کے خلاف اپنی مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، لیکن فن لینڈ کو ۲؍ گول کی برتری حاصل کرنے کے باوجودلیتھوینیا کے ساتھ۲۔۲؍ سے ڈرا رہا۔ گروپ جی میں پولینڈ ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ فن لینڈ ۴؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ گروپ ایچ میں بوسنیا ہرزیگووینا نے قبرص کو گھر پر۱۔۲؍گول سے شکست دی جبکہ رومانیہ نے سان مارینو کو۱۔۵؍گول سے شکست دے کر اپنا کھاتہ کھولا۔