ایمی جونس ( ناٹ آؤٹ ۹۲؍ رن )اور چارلی ڈین (ناٹ آؤٹ۴۲؍ رن ) کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ون ڈے میچ میں۴؍ وکٹ سے کامیابی حاصل کی
EPAPER
Updated: April 01, 2024, 10:02 PM IST | Wellington
ایمی جونس ( ناٹ آؤٹ ۹۲؍ رن )اور چارلی ڈین (ناٹ آؤٹ۴۲؍ رن ) کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ون ڈے میچ میں۴؍ وکٹ سے کامیابی حاصل کی
ایمی جونس ( ناٹ آؤٹ ۹۲؍ رن )اور چارلی ڈین (ناٹ آؤٹ۴۲؍ رن ) کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو ۴؍ وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ جونس اور ڈینی کی جوڑی نے۱۳۰؍ رن کی ناٹ آوٹ شراکت کرکے اپنی ٹیم کو دباؤ سے نجات دلائی ۔ خواتین کے ون ڈے میں ۷؍ویں وکٹ یا نچلی صف کی یہ سب سے بڑی ساجھیداری ہے۔۲۰۸؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور پہلے ہی اوور میں ٹیمی بیومونٹ کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ مایا باؤچر ۳۱؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں، ہیتھر نائٹ۱۲؍ رن ، نیٹ سیور برنٹ ۱۲؍ رن اور ڈینی وائٹ ۱۶؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ایک وقت میں انگلینڈ نے ۷۹؍رن کے اسکور پر یکے بعد دیگرے ۶؍ وکٹ گنوا دیئے تھے ، اس کے بعد ایمی جونس اور چارلی ڈین نے اپنی شاندار رفاقت کی بدولت اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کے لئے۴۱ء۲؍ اوور میں ۶؍ وکٹوں پر۲۰۹؍ رن بنا کر ۴؍ وکٹ سے جیت سے ہمکنار کیا ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیس کیر اور امیلیا کیر نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ لی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ جونس کو ان کی شاندار بلے بازی پر `پلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا۔
اس سے قبل انگلینڈ کے لارین بیل اور چارلی ڈین کی جارحانہ گیندبازی سے نیوزی لینڈ کی ٹیم ۴۸ء۲؍ اوورس میں۲۰۷؍ رن پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر سوزی بیٹس نے سب سے زیادہ۵۰؍ رن کی اننگز کھیلی، برناڈائن بیزوائیڈ ہاؤٹ نے ۳۵؍رن بنائے۔ امیلیا کیر۲۴؍ رن، جارجیا پلمر۱۷؍ رن، ازابیلا گاجے ۱۸؍ رن اور حنا روئے ۱۶؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ چارلی ڈین اور لارین بیل نے ۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ کیٹ کراس نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ سوفی ایکل اسٹون اور نیٹ برنٹ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔