• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے یکروزہ میں آئرلینڈکو مات دی

Updated: September 09, 2024, 10:15 PM IST | London

ٹیمی بیومونٹ کے ۱۵۰؍رن۔ کیمپ نے ۶۵؍رن بنائے۔ انگلینڈ کی ۲۷۵؍رن سے شاندار فتح

Tammy Beuamont. Photo:INN
ٹیمی بیومونٹ۔ (تصویر:آئی این این)

ٹیمی بیومونٹ (ناٹ آؤٹ۱۵۰؍رن) کی شاندار سنچری اور فرییا کیمپ (۶۵؍رن) کی اننگز کے بعد کیٹ کراس اور لارین فائلر (۳۔۳؍وکٹ) کی خطرناک گیندبازی  کی بدولت  انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں آئرلینڈ کو ریکارڈ۲۷۵؍ رن سے شکست دے دی۔ 
۳۲۰؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی خاتون ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا اور اس نے پہلے ہی اوور میں کپتان گیبی لیوس (صفر) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد ایک کے بعد ایک آئرلینڈ کے وکٹ گرتے  رہے۔ ٹیم کی جانب سے اوناریمنڈہوئےنے سب سے زیادہ ۲۲؍ رن بنائے۔ باقی ماندہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی ڈبل فیگرس تک نہیں پہنچ سکیں۔ صورتحال کچھ یوں تھی کہ آئرلینڈ کی ۹؍ بلے باز اسکور میں صرف۲۳؍ رن کا اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئیں اور آئرلینڈ کی پوری ٹیم ۱۶ء۵؍ اوورس میں۴۵؍ رن پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے کیٹ کراس اور لارین فائلر نے ۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ فرییا کیمپ اور جارجیا ڈیوس نے ۲۔۲؍ وکٹ لئے۔
 اس سے قبل پیرکو انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے آنے والی انگلینڈ کی ٹیم نے ٹیمی بیومونٹ ( ناٹ آؤٹ ۱۵۰؍رن) اور فرییا کیمپ (۶۵؍رن) کی شاندار سنچری کی بنیاد پر دوسرے ون ڈے میں آئرلینڈ کو جیت کیلئے ۳۲۰؍ رن کا ہدف دیا۔ بیومونٹ نے ۱۳۹؍ گیندوں پر۱۶؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۱۵۰؍ رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ کیمپ نے۴۷؍ گیندوں پر۷؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگا کر ۶۵؍ رن  بنائے۔ ایما لیمب (۱۸)، ہولی آرمٹیج (۱۹)، میڈی ویلیئرس (۱۴)، اسی وونگ نے ۱۵؍ رن کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ نے مقررہ ۵۰؍ اوورس میں ۸؍ وکٹوں پر ۳۱۹؍ رن بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK