• Tue, 31 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انگلینڈ کی ۲۱؍ رن سےفتح

Updated: October 06, 2024, 9:43 PM IST | Sharjah

خواتین ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں انگلینڈکی بلے بازوں اور گیندبازو ںکی بہتر کارکردگی

England Women Team.Photo:INN
انگلینڈ کی ٹیم خواتین ٹیم۔ (تصویر:آئی این این)

انگلینڈ نے ڈینیل ویٹر (۴۱؍ رن) اور مایا باؤچر(۲۳؍رن) کی اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سنیچر کو خواتین کے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش کو۲۱؍ رن سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کی جانب سے۴۱؍ رن کی شاندار اننگز کھیلنے والی ڈینیل وائٹ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔۱۱۹؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہیں تھا اور۱۷؍رن کے اسکور پر اس  کی ۲؍کھلاڑی آؤٹ ہوگئیں۔ دلارا اختر ۶؍  اور شاتی رانی  ۷؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد شوبنا مستاری اور کپتان نگار سلطانہ نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ نگار سلطانہ  (۱۵؍رن) ۱۲؍ویں اوور میں رن آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد انگلینڈ کی گیندبازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی فتح کی جانب بڑھتے قدم روک دئیے۔ شورنا اختر  ۲ ، تاج نہر ۷؍ اور ریتو مونی۲ ؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ شوبنا مستاری نے ۴۸؍ گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر۴۴؍ رن  بنائے۔ لیکن وہ اپنی ٹیم کو جتانے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ وہ شارلٹ ڈین کے ہاتھوں بولڈ ہو گئیں۔ فہیمہ خاتون  ۵ ؍اور رابعہ خان ۲؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۷؍ وکٹ پر صرف ۹۷؍ رن بنا سکی اور میچ ۲۱؍ رن  سے ہار گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے شارلٹ ڈین اور لنسی اسمتھ نے ۲۔۲؍ وکٹ لئے۔ نیٹ  برنٹ اور سارہ گلین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی ڈینیل وائٹ اور مایا باؤچر نے  عمدہ آغاز کیا اور پہلے وکٹ کیلئے ۶ء۴؍ اوورس میں۴۸؍ رن جوڑے۔ رابعہ خان نے مایا باؤچر (۲۳) کو ناہیدہ اختر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر یہ شراکت توڑ دی۔ اس کے بعد اگلے ہی اوور میں نیٹ برنٹ ۲، کپتان ہیتھر نائٹ ۶؍رن، ایلس کیپسی ۹؍رن ڈینیل گبسن۷، شارلٹ ڈین۴؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئیں۔ ڈینیل ویٹر نے۴۰؍ گیندوں پر۴۱؍ رن کی اننگز کھیلی جس میں ۵؍ چوکے شامل ہیں۔ ناہید اختر نے انہیں نگار سلطانہ کے ہاتھوں اسٹمپڈ کروایا۔ سوفی ایکل اسٹون (۸) اور ایمی جونس ۱۲؍رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۷؍ وکٹ پر۱۱۸؍ رن بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ناہیدہ اختر، فہیمہ خاتون اور ریتو مونی نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔   اختر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK