• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

انگلینڈ کے ہیری کین نے اپنے ۱۰۰؍ویں میچ میں ۲؍گول کئے

Updated: September 12, 2024, 11:42 AM IST | London

یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ میں انگلینڈ نے فن لینڈ کو ۰۔ ۲؍گول سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ دونوں گول اسٹار ہیری کین نے کئے۔

Harry Kane can be seen in action. Photo: INN.
ہیری کین ایکشن میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

ہیری کین نے منگل کی دیر رات یوئیفا نیشنز لیگ میں فن لینڈ کے خلاف ۰۔ ۲؍گول کی جیت میں ۲؍ گول کر کے اپنے۱۰۰؍ویں میچ کا شاندار جشن منایا۔ ہیری کین کو ان کے خاندان کے ساتھ جشن منانے سے قبل گولڈن کیپ سے نوازا گیا۔ ویمبلی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے اپنے اسٹائل میں پہلا گول کیاجس کے بعد ان کے ساتھیوں نے ان کے ساتھ جشن منایا۔ انہوں نے ایک طاقتور شاٹ کے ذریعہ فن لینڈ کے محافظ کو چکمہ دیا اور شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو ۰۔ ۱؍کی برتری دلائی۔ 
بائرن میونخ فٹبال کلب کے اسٹار کا دوسرا گول انگلینڈ کے نئے کھلاڑی این میڈیوکے کی مدد سے ہوا۔ جب نونی میڈیوکے نے کین کو پاس دیاتو انہوں نے ایک شاٹ بناتے ہوئے حریف ٹیم کے گول کیپر کو چکمہ دیا۔ اس گول کے بعد دونوں جانب سے کوئی اور گول نہیں ہوسکا اور انگلینڈ نے میچ ۰۔ ۲؍گول سے جیت کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کرلئے۔ ہیری کین نے اپنے کریئر کے ۱۰۰؍ویں میچ کو یادگار بنا دیا۔ 
انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے عبوری منیجر لی کارسلے کی رہنمائی میں یہ لگاتار دوسری فتح ہے۔ خیال رہے کہ یورو۲۰۲۴ء کے فائنل میں اسپین کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست کے بعد گیریتھ ساؤتھ گیٹ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد لی کارسلے کو عارضی طور پر منیجر کی ذمہ داری دی گئی تھی اور وہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ اگر ساؤتھ گیٹ کے مستقل جانشین کی تلاش اکتوبر میں ہونے والے اگلے بین الاقوامی وقفے سے آگے بڑھ جاتی ہے تو کارسلے کچھ وقت کیلئے اس عہدے پر برقرار رہ سکتے ہیں۔ انگلینڈ نیشنز لیگ کے دوسرے درجے میں کھیلتا ہے اور اپنے گروپ میں یونان کے ساتھ ٹاپ سکس میں شامل ہے۔ انگلینڈ کوشش کررہاہے کہ وہ پہلے درجہ میں کھیلے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK