• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پہلی مرتبہ ہندوستان کا دورہ شاندار رہا: سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکھم

Updated: November 16, 2023, 3:03 PM IST | Mumbai

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ ہندوستان کا دورہ کرکے بہت خوش ہیں۔ ڈیوڈ یونیسیف کےایمبیسیڈر کے طور پر ہندوستان کے دورہ پر ہیں جس نے انٹرنیشنل ورلڈ کپ کاؤنسل سے معاہدہ کیا ہے۔ ڈیوڈ نے کہا کہ وہ کئی برسوں سے ہندوستان کے دورہ کے خواہشمند تھےاور اب ان کا انتظار ختم ہوا ہے۔

David Beckham during the semi-final of the Cricket World Cup. Photo: PTI
ڈیوڈ بیکھم کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے دوران۔ تصویر: پی ٹی آئی

لیجنڈری برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ ہندوستان کا دورہ کر کے بہت خوش ہیں اور ان کا یہ دوہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے سبب مزید شاندار ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ بدھ کو ڈیوڈ نے ممبئی وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میچ کا لطف اٹھایا۔ وہ یونیسیف کے ایمبیسیڈر کے طور پر ہندوستان کے دورہ پر ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل ورلڈکپ نے خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کیلئے اور کرکٹ کے ذریعے صنف مساوات کو فروغ دینے کیلئے یونیسیف سے معاہدہ کیا ہے۔ یونیسیف کے دورہ کے درمیان فٹبال کی دنیا کے سابق کھلاڑی نے کہا کہ میں ہندوستان آنے کیلئے بہت پہلے سے انتظارکر رہا تھا۔ یہ میرا ہندوستان پہلا دورہ ہے جس کا میں منتظر تھا۔ میرا یونیسیف کے ساتھ کافی برسوں کا ساتھ رہا ہے اور۲۰۱۵ء میں مَیں یونیسف کا گلوبل ایمبیسیڈر بن گیا تھا۔ ہماری توجہ لڑکے اور لڑکیاں تھیں لیکن اس لمحے لڑکیاں ہماری سب سے اہم توجہ تھیں۔ ہندوستان کا دورہ میرے لئے اہم تجربہ ثابت ہو اہے۔ جب میں گجرات میں تھا تو میں نے فیلڈ ٹرپ کا بھی لطف اٹھایا اور گجرات کے لوگ مجھے بہت پسند آئے۔ میں نے گجرات یونیورسٹی میں نوجوان موجدوں سے ملاقات کی اور ۱۴؍ تا ۱۹؍ سال کے نوجوان ایسی اختراع کے ساتھ سامنے آئے جو واقعی تبدیلی لا سکتی ہیں۔ ایک ۱۴؍ سال کا لڑکا ایسی ایجاد کے ساتھ سامنے آیا جو اس کے دادا دادی کو وقت پر دوا لینے کے بارے میں یاد دہانی کرانے کے بارے میں تھی۔ یہ چیزیں واقعی تبدیلی لا سکتی ہیں۔ 
خیال رہے کہ ہندوستان نے بدھ کو سیمی فائنل میں فتح کا مظاہرہ کیا ہے۔ اب لوگوں کی امیدیں فائنل میں ہندوستان کے ساتھ ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK