• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انٹرچمپئن لیگ کے فائنل میں داخل

Updated: May 18, 2023, 11:29 AM IST | Milan

لیگ کے سیمی فائنل کے دومرحلو ںمیں انٹر میلان نے اے سی میلان کو۰۔۳؍گول سے ہرا دیا

photo;INN
تصویر :آئی این این

:انٹر میلان فٹبال کلب نے ۱۳؍ برس بعد  چمپئن لیگ فٹبال کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میں اے سی میلان کو ۰۔۱؍گول  سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے دو مرحلوں کا سیمی فائنل ۰۔۳؍گول کی مجموعی برتری کے ساتھ  جیت لیا اور لیگ کے فیصلہ کن معرکے میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔
 میلان کے سین سرو اسٹیڈیم میں انٹر میلان نے اے سی میلان کے خلاف سیمی فائنل کا دوسرا لیگ ۰۔۲؍گول کی برتری سے شروع کیا، ابتدائی منٹوں میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے مگر کامیابی کسی کو نہ مل سکی۔ اے سی میلان کا پلڑا نسبتاً بھاری رہا لیکن پہلا ہاف بغیر گول کے ختم ہوا، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کے گول پر حملہ آور ہوئے مگر اُن کی یہ کوششیں بے سود رہیں۔
 کھیل کے۷۴؍ویں منٹ میں انٹر میلان نے موقع بنایاجس پررومیلو لوکاکو نے مارٹینز کو پاس دیا جنہوں نے گیند کو جال میں پہنچانے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ میچ ۰۔۱؍گول  سے انٹر میلان کی جیت پر ختم ہوا جس نے سیمی فائنل کے دونوں لیگ میں ۰۔۳؍ کی برتری کے ساتھ چمپئن لیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔خیال رہے کہ چمپئن لیگ کا فائنل ۱۰؍ جون کھیلا جائے گا۔
 انٹر کوچ اسٹیفانو انزاگھی نے کہا کہ ’’ظاہر ہے کہ یہ ایک بہت بڑا جذبہ ہے، ایک خواب ہے جو میں نے لڑکوں کے ساتھ دیکھا تھا، جس کو ہم نے ڈرا کے وقت سے ہی  دیکھنا شروع کردیا تھا۔‘‘ انہو ںنے مزید کہاکہ ’’ ہمیں خود پر یقین کرنا تھا اور ہم یہاں قابلیت سے پہنچے ہیں، کسی نے ہمیں کچھ نہیں دیا ہے۔‘‘ انٹر میلان کے کوچ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایک طویل راستہ تھا، مشکلات کے ساتھ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اسے حاصل کر لیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ کل سے ہمیں اس بات کا مزید احساس ہو جائے گا کہ ہم نے کیا کیا ہے لیکن یہ مداحوں کے ساتھ، ہمارے خاندان کے ساتھ ایک شاندار رات ہے، آپ پوچھ نہیں سکتےکہ ہم کیا محسوس کررہے ہیں۔ اب ہم یہاں سے فائنل کی تیاری میں مصروف ہوجائیں گے۔

ac milan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK