لیورپول کی ٹیم ای پی ایل کے ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے اترے گی۔ محمد صلاح سے زیادہ گول کی امید۔
EPAPER
Updated: February 23, 2025, 11:53 AM IST | LiverPool
لیورپول کی ٹیم ای پی ایل کے ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے اترے گی۔ محمد صلاح سے زیادہ گول کی امید۔
مانچسٹر سٹی اتوار کو لیورپول کے خلاف انگلش پریمیر لیگ مقابلے کے لئے کم از کم ۴؍ کھلاڑیوں کے بغیر میدان پر اترے گا اور اگر ارلنگ ہالینڈ انجری کے باعث باہر ہو گئے تو یہ تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔ اسٹرائیکر کو گزشتہ ہفتے نیو کیسل یونائٹیڈ کے خلاف۰۔ ۴؍گول کی جیت کے آخری مراحل میں گھٹنے کی چوٹ لگی تھی جس کی وجہ سے وہ ریئل میڈرڈفٹبال کلب کے خلاف چمپئن لیگ کے مڈ ویک مقابلے شامل نہیں ہوسکے تھے جس میں سٹی کو شکست ہوئی تھی۔
جمعہ کو بات چیت کرتے ہوئے سٹی کے منیجر پیپ گارڈیایا نے انکشاف کیا کہ ہالینڈ لیورپول کے خلاف کھیل کے لیے اب بھی فٹ نہیں ہیں۔ لیکن میں فی الحال اس کی تصدیق نہیں کر سکتا۔ بارسلونا اور بائرن میونخ فٹبال کلبوں کے سابق منیجر نے کہا کہ اتوار کو ہمیں پتہ چل جائے گاہمارے ساتھ کون سے کھلاڑی ہوں گے اور کون سے نہیں۔ ہم سنیچر کو ٹریننگ کریں گے۔ سٹی اور لیورپول کے تصادم کیلئے جان اسٹونز کے بغیر بھی ہو گا کیونکہ وہ ران کی چوٹ سے پریشان ہیں اور انہیں ریئل میڈرڈ کے گھریلو میدان برنابیو میں صرف ۵؍ منٹ کے بعد تبدیل کرنا پڑا تھا۔ گارڈیا لا نے انکشاف کیا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے سینٹر بیک کو سرجری کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ دوسری طرف لیورپول کی ٹیم کامیابی کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مضبوط کرنا چاہے گی۔ اس کے سبھی کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں خصوصاً محمد صلاح سے زیادہ گول کی امید ہوگی۔