• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج مانچسٹر سٹی اور ایسٹن ولا کے درمیان ای پی ایل کا مقابلہ

Updated: December 21, 2024, 11:36 AM IST | Agency | London

مانچسٹر سٹی کی ٹیم کو زخمی کھلاڑیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ ٹیبل پر نیچے ہوتی جارہی ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں سنیچر کو دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی فٹبال کلب  ایک معرکہ کے لئے تیارہے۔ ای پی ایل کے دفاعی چمپئن کا مقابلہ سنیچر کو ایسٹن ولا فٹبال کلب سے ہوگا۔   
 مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کو زخمی کھلاڑیوں کا سامنا ہے۔ اس کی ابتدائی الیون میں کوئی اچھا کھلاڑی نہیں ہے جس کی وجہ سے مسلسل شکست اور ڈرا کا سامنا  کرناپڑ رہاہے۔ مانچسٹر یونائٹیڈ کے خلاف سٹی کے ڈرامائی ڈربی کے خاتمے نے اسے اسٹینڈنگ میں لیڈر لیورپول سے ۹؍ پوائنٹس پیچھے کر دیا ہے۔ سٹی  کی  ۸؍ شکست ہوئی ہے اور تمام مقابلوں میں۱۱؍ گیمز میںاسے صرف ایک میچ میں کامیابی ملی ہے۔ گزشتہ مانچسٹر ڈربی میں اسے یونائٹیڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سٹی خود اپنے گھریلو میدان اتحاد اسٹیڈیم میں شکست پارہی ہے۔کھلاڑیوں کی انجریز نے سٹی کے منیجرپیپ گارڈیولا کے لیے معاملات کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے، لیکن سٹی باس پر دباؤ ہے کہ وہ اپنے مسائل کا حل تلاش کریں اور سال کے آغاز سے پہلے اپنے سیزن کو دوبارہ پٹری پر لے آئیں۔
 ایک رپورٹ کے مطابق  مانچسٹر سٹی فٹبال کلب ۲۰؍ سالہ ازبک دفاعی کھلاڑی عبدالقادر خسانوف کو سائن کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گیا ہے۔ ٹوٹنہم ہاٹسپر اور نیو کیسل یونائٹیڈ جیسے معروف کلب بھی عبدالقادر خسانوف کو سائن کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ دراصل، سٹی ایک طویل عرصے سے   سینٹربیک  کی تلاش میں ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ لیگ وَن  کے کلب آر سی لینس  سے ڈیفنڈر کو سائن کرنا چاہتا ہے۔
 اطلاعات کے مطابق مانچسٹر سٹی خسانوف کو ٹیم میں شامل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ پریمیر لیگ  چمپئن  اگلے سال دو ٹرانسفر ونڈوز سے پہلے سینٹر بیک کی تلاش کر رہے ہیں۔ مزید برآں، محافظ ٹوٹنہم ہاٹسپر  اور نیو کیسل یونائٹیڈ کے بڑے اہداف میں شامل ہے۔ لیگ وَن کے کلب خسانوف کو فروخت کرنے کے لیے۲۵۔۳۰؍ ملین یورو کا مطالبہ کر رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK