• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ای پی ایل :محمد صلاح کا اہم گول، لیورپول ٹاپ پوزیشن پر قابض

Updated: November 04, 2024, 12:31 PM IST | LiverPool

لیورپول نے برائٹن فٹبال کلب کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دی۔ مانچسٹر سٹی کو ٹاپ سے بے دخل کردیا۔

Mohamed Salah Photo: INN.
محمد صلاح۔ تصویر: آئی این این۔

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں محمد محمد صلاح ایک بار پھر ہیروثابت ہوئے۔ انہوں نے لیورپول کی جانب سے برائٹن کے خلاف ایک اہم گول کیا۔ اینفیلڈ میں ہونے والے میچ میں صفر۔ ایک سے پیچھے ہونے کے باوجود لیورپول کی ٹیم نے برائٹن کو ایک۔ ۲؍ گول سے شکست دے دی۔ 
انگلش پریمیر لیگ کے میچ میں کامیابی کے بعد لیورپول نے دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ سنیچر کو مانچسٹرسٹی کی شکست کے بعد اسے اچھا فائدہ ہوا اور وہ خطاب کی دوڑ میں برقرار ہے۔ میچ کے آغاز میں برائٹن کی جانب سے پہلا گول ایف کادیوگلو نے کیا۔ انہوں نے ڈی ویلبیک کی مدد سے یہ گول کیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں لیورپول نے اپنے گھریلو میدان پر زبردست کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ۳؍منٹ کے دورانیے میں ۲؍ گول کئے۔ ۶۹؍ ویں منٹ میں سی گیکپو نے ورجل وین دایک کی مدد سے برابری کا گول کیا اور ۷۲؍ویں منٹ میں محمد صلاح نے سی سی جونس کی مددسے برتری کا گول کیا۔ میچ کے آخر تک اسکور ایک۔ ۲؍ گول برقرار رہا۔ اس جیت کے بعد لیورپول فٹبال کلب نے ٹیبل پر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ اس کے ۱۰؍ میچوں میں ۲۵؍پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ وہ مانچسٹر سٹی فٹبال کلب سے ۲؍پوائنٹس آگے ہے۔ سٹی کے ۱۰؍ میچوں میں ۲۳؍ پوائنٹس ہیں۔ 
بورن ماؤتھ کے ہاتھوں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کی شکست 
کھلاڑیوں کی انجری سے پریشان مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کی ٹیم کو اس کا خمیازہ سنیچر کی رات ہونے والے میچ میں بھگتنا پڑا۔ بورن ماؤتھ فٹبال کلب نے اسے اپنے گھریلو میدان پر ایک کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ سٹی کی ٹیم شروعات ہی سے جدوجہد کرتی ہوئی نظرآئی۔ سنیچر کی رات ہونے والے میچ میں سٹی کی جانب سے پہلا گول اے سیمنیو نے ۹؍ویں منٹ میں ایم کرکیز کی مدد سے کیا۔ فرسٹ ہاف میں صرف ایک ہی گول ہوا۔ ۶۴؍ویں منٹ میں بورتھ ماؤتھ کی جانب سے ایوانلسن نے ایک گول کرکے سٹی کی ٹیم پر دباؤ ڈالا۔ ایم کرکیز نے یہ گول کرنے میں ان کی مدد کی۔ میچ کے ۸۲؍ویں منٹ میں سٹی کی جانب سے گیوارڈیول نے ایک گول کیا۔ یہ گول کرنے میں ان کی مدد ایلکائی غندوغان نے کی۔ لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور بورن ماؤتھ نے میچ پر اپنا غلبہ حاصل کرلیا تھا۔ خیال رہے کہ اس وقت مانچسٹر سٹی کےاسکواڈ میں ۱۳؍کھلاڑی انجری کا شکار ہیں۔ اس شکست سے سٹی نے ای پی ایل میں اپنی ٹا پوزیشن بھی گنوا دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK