• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فرانسسکو کے آخری منٹ کے گول سے پرتگال فاتح

Updated: June 20, 2024, 11:19 AM IST | Leipzig

یورو ۲۰۲۴ء کے میچ میں پرتگال نے چیک جمہوریہ کو ۱۔ ۲؍گول سے شکست دے دی۔

Ronaldo with other teammates. Photo: INN.
رونالڈو ٹیم کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این۔

متبادل کھلاڑی فرانسسکو کونسیکاؤ کے آخری لمحات میں کئے گئے گول کی بدولت پرتگال نے یورو کپ میں بدھ کو مضبوط چیک جمہوریہ کو۱۔ ۲؍گول سے شکست دے دی۔ جرمنی کے لیپزگ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پرتگال نے پہلی سیٹی کے بعد سے ہی گیند کو اپنے قبضے میں رکھ کر کئی مواقع بنائے لیکن پرتگال کے اسٹار فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کو چیک جمہوریہ کے مضبوط ڈیفنس نے گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔ ۶؍ بار یورو کپ کا فائنل کھیلنے والے رونالڈو نے پہلے ہاف میں دو بار کوشش کی لیکن چیک جمہوریہ کے گول کیپر جندرچ اسٹینیک نے انہیں ناکام بنا دیا۔ 
کھیل کے ۶۲؍ویں منٹ میں چیک جمہوریہ کے لوکاس پرووڈ نے شاندار گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی لیکن یہ خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔ ۷؍ منٹ بعد رابن ہرانیک نے گول کر کے اسکور کو۱۔ ۱؍گول سے برابر کر دیا، جس سے پرتگال مقابلے میں واپس آگیا۔ میچ آہستہ آہستہ برابری کی طرف بڑھ رہا تھا اور۹۲؍ویں منٹ میں فرانسسکو کونسیکاؤ نے گول کر کے پرتگال کو سنسنی خیز فتح دلا دی۔ 
میچ کے بعد پرتگال کے کوچ رابرٹو مارٹنیز نے اپنی ٹیم کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فرانسسکو نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ چیک جمہوریہ کے کوچ ایوان ہسیک نے کہا کہ ’’ہم نے پرتگال کے لئے بہت مشکل کھڑی کردی، جو دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔ اضافی وقت میں گول کھانا مایوس کن رہا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK