• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یورپی فٹبال پر ہسپانوی ٹیم کی حکمرانی

Updated: July 16, 2024, 11:06 AM IST | Agency | Munich

یورو۲۰۲۴ء کے فائنل میں اسپینش ٹیم نے انگلینڈ کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر اس کا چمپئن بننے کا خواب توڑ دیا۔

Spanish team. Photo: INN
ہسپانوی ٹیم۔ تصویر : آئی این این

متبادل میکل اویارزابال نے مقررہ وقت سے ۴؍ منٹ بعد گول کر کے اسپین کو انگلینڈ کے خلاف یورو ۲۰۲۴ء کی۱۔ ۲؍گول سے فاتح بنادیا۔ اسپین نے اتوار کو ریکارڈ چوتھا یورپی ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ منیجرگیریتھ ساؤتھ گیٹ کی ٹیم کو مسلسل دوسرے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اویارزابال نے مارک ککوریلا کے ساتھ مل کر ایک تیز جوابی حملے پر فاتح گول اسکور کیا، اسپین نے چمپئن کا تاج اپنے سر پر سجایا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اسپین نے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تمام ۷؍میچ جیتے ہیں۔ 
میچ کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کی بھرپور کوششوں کے باوجود پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کے تینوں گول دوسرے ہاف میں کئے گئے۔ ایک انتہائی محتاط پہلے ہاف کے بعد جہاں زیادہ تر حصہ پر اسپین کا قبضہ تھا۔ دوسرے ہاف میں کھیل دوبارہ شروع ہونے کے بعد ہسپانوی کھلاڑیوں کو تعطل کو توڑنے میں صرف ۲؍ منٹ لگے۔ ولیمز نے پہلا گول دوسرے ہاف میں کیا اور ٹیم کو سبقت دلائی۔ 
نوجوان لامین یامل نے دائیں جانب جگہ پائی اور ساتھی ونگر نیکو ولیمز کو کراس پہنچایا، جنہوں نے گول کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ اس کے بعد اسپین نے انگلینڈ کے پہلے سے مضبوط دفاع کو کئی حملوں کے ساتھ توڑ دیا۔ انگلینڈ کے منیجر گیریتھ ساؤتھ گیٹ نے ایک گھنٹے کے بعد غیر موثر ہیری کین کی جگہ سیمی فائنل گول اسکور کرنے والے متبادل ہیرو اولی واٹکنز کومیدان پربھیجا۔ پھر سب سے زیادہ تخلیقی کھلاڑی کول پامر۱۰؍ منٹ بعد ان کے ساتھ شامل ہوئے۔ انگلینڈ کے جیڈ بیلنگھم نے گیند کو پامر کے راستے پر ڈال دیا اور متبادل کھلاڑی نے ۷۳؍ویں منٹ میں ۲۰؍ میٹر کے عین مطابق شاٹ سے اسکور برابر کر دیا۔ تاہم اسپین نے طوفان کا مقابلہ کیا اور ۸۶؍ ویں منٹ میں اویارزابال نے گول کر دیا۔   انگلینڈ کی ٹیم نے آخری وقت دوسرے گول کی ناکام کوشش کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK