یورو ۲۰۲۴ء میں فرانس نے آسٹریا کو ۰۔ ۱؍گول سے شکست دے کر فتح کے ساتھ آغاز کیا۔
EPAPER
Updated: June 19, 2024, 12:00 PM IST | Düsseldorf
یورو ۲۰۲۴ء میں فرانس نے آسٹریا کو ۰۔ ۱؍گول سے شکست دے کر فتح کے ساتھ آغاز کیا۔
فرانس نے آسٹریا کے میکسیملین ووبر کے خودکش یا ’اون گول‘ کی بدولت یورپی فٹبال چمپئن شپ یورو ۲۰۲۴ءمیں آسٹریا کو۰۔ ۱؍ گول سے شکست دی۔ یورو کپ کے اس میچ کے آخری لمحات میں فرانس کے کائلیان ایمباپے گیند پر قابو پانے کی کوشش میں آسٹریا کے کیون ڈانسو سے ٹکرا گئے اور ان کی ناک سے خون بہنے لگا۔ چوٹ کی وجہ سے سوجن بڑھ گئی اور ایمباپے کو میدان چھوڑنا پڑا۔ انجری کے بعد ان کا ٹورنامنٹ میں مزید کھیلنا مشکوک سمجھا جا رہا ہے۔ ووبر نے ایمباپے کے شاٹ کو روکنے کی کوشش کی اور خود ہی گول کر دیا۔ آسٹریا نے ایک گول سے پیچھے رہنے کے بعد برابری کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
میچ کے بعد فرانس کے کوچ ڈی ڈیئر ڈیس چیمپس نے کہا کہ ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ ان کی چوٹ کتنی سنگین ہے۔ اس بارے میں فی الحال کچھ کہنا مشکل ہو گا کہ آیا وہ ٹورنامنٹ میں مزید کھیل سکیں گے یا نہیں۔ فی الحال ڈاکٹرس ان کی نگرانی کررہے ہیں۔
اس میچ میں فرانس کے اینگولو کانتے نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا او رانہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرا ر دیا گیا۔ وہ ۳؍ماہ کے بعد میدان پر لوٹے تھے اور انہو ں نے اپنی رفتار سے حریف ٹیم کو پریشان کردیا۔ اینگولو کانتے کی وجہ سے حریف ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔ کانتے فرانس کے دفاع کو مضبوط کیا تھا۔ دوسری طرف اگر کائلیان ایمباپے زخمی نہیں ہوتے تھے فرانس کی ٹیم زیادہ گول کرسکتی تھی۔ ان کے میدان سے باہر جانے کے بعد ٹیم کے حوصلے پست ہوگئے تھے۔ اس کے باوجود ٹیم نے میں جیتنے کی پوری پوری کوشش کی۔