• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یورو کپ: نیدرلینڈس کو روند کر انگلینڈ فائنل میں داخل

Updated: July 12, 2024, 11:25 AM IST | Agency | Dortmund

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم کی ۱۔۲؍گول سے فتح۔ واٹکنز نے مقابلے کے آخری لمحات میں گول کرکے ٹیم کو فاتح بنایا۔

England team. Photo: INN
انگلینڈ کی ٹیم۔ تصویر : آئی این این

یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیدر لینڈس کو۱۔ ۲؍گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جرمن شہر ڈورٹمنڈ میں کھیلا گیا، جہاں نیدر لینڈس نے میچ کے ۷؍ویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی لیکن وہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔ 
 نیدر لینڈس کی فٹبال ٹیم کی جانب سے ژاوی سمنس نے گول اسکور کیا جبکہ انگلش ٹیم کے کھلاڑی ہیری کین نے۱۸؍ویں منٹ میں ہی پنالٹی پر گول کرکے اسکور ایک، ایک سے اسکور برابر کیا۔ دونوں ٹیمیں کے درمیان پہلے ہاف میں اسکور ایک۔ ایک رہا جبکہ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کئے لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ 
 میچ کے آخری لمحوں میں انگلش کھلاڑی اولی ویٹکنز نے ایک اور گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو۱۔ ۲؍ گول کی برتری دلادی جو کہ میچ ختم ہونے تک برقرار رہی۔ انگلینڈ نے نیدر لینڈس کو شکست دے کر یورو کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، یورو کپ کا فائنل اتوار کو انگلینڈ اور اسپین کے درمیان جرمن شہر برلن میں کھیلا جائے گا۔ 
 خیال رہے کہ انگلینڈ نے مسلسل دوسری مرتبہ یورو کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ گزشتہ ٹورنامنٹ میں اٹلی نے اسے فائنل میں شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اٹلی کی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں ہارکر باہر ہوگئی تھی۔ اب انگلینڈ کے پاس خطاب جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ اتوار کو انگلینڈ کی ٹیم اسپین کے خلاف فائنل میچ کھیلے گی۔ اسپین کے پاس بھی اسٹار کھلاڑیوں فوج ہے۔ سب سے اہم لیمان یمال ہیں جنہو ں نے اس ٹورنامنٹ میں اسپین کی جانب سے بہت اچھا مظاہرہ کیا ہے۔ انگلینڈ کو اس کھلاڑی سے محتاط رہنا ہوگا کیونکہ یہ کھلاڑی انگلش ٹیم کو نقصان پہنچا سکتاہے۔ 
میچ کے انگلینڈ کے منیجر گیریتھ ساؤتھ گیٹ نے کہاکہ نیدرلینڈس کو شکست دے کر فائنل میں داخل ہونے کی بہت خوشی ہے۔ اسے میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ اس میچ میں کھلاڑیوں میں اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی اس لئے ہمیں کامیابی ملی۔ ہمارےکھلاڑیوں نے نیدرلینڈس کے خلاف جم کر حملے کئے اور آخری منٹ تک کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ اب ٹیم اپنے اگلے مقابلے کی تیاری میں مصروف ہوجائے گی جو کہ انگلینڈ کا سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔ اسپین کو شکست دینےکیلئے مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK