• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یورو کپ:جارجیا کی پرتگال کے خلاف سنسنی خیز فتح،آخری۱۶؍میں داخل

Updated: June 28, 2024, 11:55 AM IST | Agency | Munich

یورو ۲۰۲۴ءاب ایک دلچسپ مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ یہاں ہر روز نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ بدھ کی دیر رات کھیلے گئے مقابلے نے جارجیا اور پرتگال کے شائقین کو جوش سے بھر دیا۔

Georgia`s Khavicha Kvartsakhelia celebrates after scoring a goal against Portugal. Photo: INN
جارجیا کے کھلاڑی کھاویچا کوارتسخیلیا پرتگال کے خلاف گول کرنےکے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

یورو ۲۰۲۴ءاب ایک دلچسپ مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ یہاں ہر روز نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ بدھ کی دیر رات کھیلے گئے مقابلے نے جارجیا اور پرتگال کے شائقین کو جوش سے بھر دیا۔ جارجیا نے پرتگال کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے کے بعد پہلی بار آخری۔ ۱۶؍ میں داخلہ حاصل کیا ہے۔ جارجیا نے پرتگال کو ۲۔ صفر سے شکست دے کر یہ فتح حاصل کی۔ جارجیا کی فتح سابق سوویت جمہوریہ کی کسی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پہلی تاریخی فتح ہے۔ اگرچہ پرتگال نے اس مقابلے میں کئی ریزرو کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا تھا کیونکہ وہ پہلے ہی اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکا تھا۔ 
دوسرے اور ۵۷؍ویں منٹ میں گول
 جارجیا نے کھیل کا شاندار آغاز کرتے ہوئے دوسرے ہی منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ ٹیم کےلئے کھاویچا کوارتسخیلیا نے میچ کے آغاز میں ہی گول کر کے جارجیا کی فتح کا پس منظر تیار کر لیا تھا۔ دوسرے ہاف میں ۵۷؍ویں منٹ میں جارجز میکوٹاڈزے نے پنالٹی کارنر ک گول میں تبدیل کرتے ہوئےاپنی ٹیم کو دوصفر سے آگے کر دیا یہ اسکور لائن آخر تک برقرار رہی۔ 
جارجیا میں جشن کا ماحول
جارجیا نےپرتگال کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا ہے۔ پرتگال نے ۲۰۲۲ءکے ورلڈ کپ کے بعد اب تک کوئی میچ نہیں ہارا تھا۔ ایسے میں پرتگال جیسی عظیم ٹیم کو شکست دینے کے بعد جارجیا کی ٹیم نے بھی جیت کے بعد شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ میچ کی آخری سیٹی بجنے کے بعد ٹیم نے کافی دیر تک شائقین کے ساتھ جشن منایا۔ وہیں جارجیا میں بھی جشن کا ماحول تھا۔ 
  دوسرے ہی منٹ میں پرتگال کے خلاف گول کرنے والے جارجیا کی ٹیم کےکھاویچا کوارتسخیلیا نے کہا کہ ہم نے ابھی تاریخ رقم کی ہے، اس فتح پر کوئی یقین نہیں کرے گا کہ ہم پرتگال جیسی ٹیم کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ جارجیا ایک مضبوط اور لڑنے والی ٹیم ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK