ہندوستان کے تیز گیند باز محمدسمیع نے کمنٹر اورسابق کرکٹر سنجے مانجریکر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سنجے مانجریکر نے کہا تھاکہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی میگا نیلامی میں اس ہندوستانی تیز گیندباز(محمد سمیع) پر زیادہ بولی نہیں لگائی جائے گی۔
EPAPER
Updated: November 22, 2024, 12:53 PM IST | Agency | New Delhi
ہندوستان کے تیز گیند باز محمدسمیع نے کمنٹر اورسابق کرکٹر سنجے مانجریکر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سنجے مانجریکر نے کہا تھاکہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی میگا نیلامی میں اس ہندوستانی تیز گیندباز(محمد سمیع) پر زیادہ بولی نہیں لگائی جائے گی۔
ہندوستان کے تیز گیند باز محمدسمیع نے کمنٹر اورسابق کرکٹر سنجے مانجریکر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سنجے مانجریکر نے کہا تھاکہ انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل) کی میگا نیلامی میں اس ہندوستانی تیز گیندباز(محمد سمیع) پر زیادہ بولی نہیں لگائی جائے گی۔
واضح رہے کہ۲۰۱۳ء میں اپنے آئی پی ایل ڈیبیو کے بعد سے محمدسمیع ۱۱۰؍ میچوں میں ۱۲۷؍ وکٹیں حاصل چکے ہیں۔ وہ حال ہی میں ٹخنے کی چوٹ کی سرجری کروانے کے تقریباً ایک برس بعد مسابقتی کرکٹ میں واپس آئے ہیں۔ یاد رہے کہ محمدسمیع کو گجرات ٹائٹنز نے میگا نیلامی سے قبل ٹیم سےریلیز کردیا تھا۔ نیلامی میں ان کی بنیادی قیمت ۲؍کروڑ روپے ہے۔
محمد سمیع نے سنجے مانجریکر کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا ’’بابا کی جے ہو، تھوڑا گیان آئندہ کےلئے بھی بچالو، کام آئے گا، سنجے جی۔ اگر کوئی مستقبل جاننا چاہتاہے تو مانجریکر سے ملے۔ ‘‘
یاد رہے کہ سنجے مانجریکر نے کہاتھا کہ محمد سمیع کے لئے بہت سی ٹیمیں بولی لگا سکتی ہیں لیکن انھیں نہیں لگتا کہ ان کے لئے ٹیموں میں کوئی مقابلہ ہو گا۔ انہوں نے اسٹار اسپورٹس کو بتایا تھاکہ ٹیمیں ان میں دلچسپی لیں گی لیکن ان کی انجری کی کو دیکھتے ہوئے ان کے سیزن کے وسط میں باہر ہونے کا امکان ہے۔ اگر سیزن کے وسط میں سمیع انجری کا شکار ہوتے ہیں تو ٹیمکو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا اور ان کے پاس کم اختیارات رہ جائیں گے۔ اس سے ان کی قیمت کم ہو سکتی ہیں۔