Inquilab Logo

فیفا ورلڈ کپ :ارجنٹائنا اور پولینڈ کے میچ میں لیونل میسی پرسبھی کی نظر

Updated: November 30, 2022, 1:18 PM IST | Agency | Doha

ناک آؤٹ راؤنڈ میں داخلے کیلئے ارجنٹائنا کو میچ میں کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔ لیونل میسی اس وقت اچھے فارم میں کھیل رہے ہیں

Lionel Messi. Picture:INN
لیونل میسی۔ تصویر :آئی این این

لیونل میسی موجودہ ورلڈ کپ میں ارجنٹائنا کی قیادت کررہے ہیں اور ٹیم کو اسی طرح کی کارکردگی کی امید ہو گی جب وہ بدھ کو پولینڈ سے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے لئے میدان میں اتریں گے۔اس وقت لیونل میسی اچھے فارم میں ہیں اور انہوں نے ورلڈ کپ کے گزشتہ میچ میں بھی گول کیا تھا۔  میسی جن کی ارجنٹائنا میں پوجا کی جاتی ہے، غالباً اپنا آخری ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں اور وہ اس باوقارخطاب کو اپنی ٹرافی کیبینیٹ میں شامل کرنا چاہیں گے۔ ورلڈ کپ کے علاوہ میسی اس ٹیم کا حصہ رہے ہیں جس نے بڑے خطاب  جیتے ہیں۔ پولینڈ کے اسٹار اسٹرائیکر رابرٹ لیوانڈوسکی کا بھی یہ آخری ورلڈ کپ بھی ہو سکتا ہے اس لئے وہ بھی اپنی ٹیم پولینڈ کی جانب سے اچھا کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔  پولینڈ کے خلاف جیت ناک آؤٹ میں ارجنٹائن کی جگہ کو یقینی بنائے گی۔ ڈرا ہونے کی صورت میں ارجنٹائنا  پولینڈ کے بعد دوسرے نمبر پر آجائے گا یا سعودی عرب اور میکسیکو باہر ہو جائیں گے۔ ارجنٹائن کی ٹیم شکست کے باوجود ناک آؤٹ کی دوڑ میں برقرار رہ سکتی ہے لیکن ٹیم کیلئے اس شرمناک صورتحال کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا۔ ارجنٹائنا کو اپنے ابتدائی میچ میں سعودی عرب کے خلاف ۱۔۲؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب اسے۲۰۰۲ء  کے بعد پہلی بار گروپ مرحلے سے باہر ہونے سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔ ارجنٹائن اور پولینڈ کے درمیان میچ کے ساتھ سعودی عرب اور میکسیکو کا میچ بھی کھیلا جائے گا۔ اگر سعودی عرب کی ٹیم کامیابی حاصل  کر لیتی ہے تو اس کی ناک آؤٹ میں جگہ یقینی ہو جائے گی۔ ڈرا ہونے کے باوجود بھی اس کے امکانات برقرار ہیں لیکن پھر معاملہ دوسرے گروپ میچوں کے نتائج پر ہوگا۔ خیال رہے کہ لیونل میسی نے ارجنٹائنا کی ٹیم کی جانب سے اب تک ۹۳؍ گول کئے ہیں اور وہ ان کی تعداد میں اضافہ کرنے کے خواہشمند ہوں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK