کیلین ایمباپے ایک بار پھر پنالٹی پر گول کرنے سے محروم ہوگئے جس کی وجہ سے ریئل میڈرڈ کو ایتھلیٹک بلباؤ کے خلاف ایک کے مقابلے ۲؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
EPAPER
Updated: December 06, 2024, 4:28 PM IST | Agency | Madrid
کیلین ایمباپے ایک بار پھر پنالٹی پر گول کرنے سے محروم ہوگئے جس کی وجہ سے ریئل میڈرڈ کو ایتھلیٹک بلباؤ کے خلاف ایک کے مقابلے ۲؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کیلین ایمباپے ایک بار پھر پنالٹی پر گول کرنے سے محروم ہوگئے جس کی وجہ سے ریئل میڈرڈ کو ایتھلیٹک بلباؤ کے خلاف ایک کے مقابلے ۲؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لا لیگا کے رواں سیزن میں میڈرڈ کی ۱۱؍ میچوں میں یہ پانچویں شکست ہے۔ تمام مقابلوں میں مسلسل چوتھی جیت درج کرنے والی بلباؤ اب پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ جنوری میں کلبوں کے ہسپانوی سپر کپ کھیلنے کی وجہ سے منگل اور بدھ کو میچ کرائے گئے۔
ایلکس بیرینگوئر نے ۵۳؍ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے بلباؤ کو برتری دلائی۔ اس کے بعد ایمباپے نے ۶۸؍ویں منٹ میں پنالٹی گنوا دی۔ ۷۸؍ ویں منٹ میں جوڈ بیلنگھم کے گول نے اسکور ایک ایک گول سے برابر کر دیا لیکن ۸۰؍ویں منٹ میں فیڈریکو ویلورڈے کا گول مس ہو گیا۔ ان کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گورکا گروجیٹا نے گول کردیا جو بلباؤ کی جیت میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔
میچ کے بعد ایمباپے نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پنالٹی کو گول میں بدلنا چاہئے تھا۔اپنی ٹیم کےلئے گول نہ کرنے پر مجھے افسوس ہے۔‘‘
مانچسٹر سٹی کی ہار کا سلسلہ رک گیا
ستمبر کے بعد پہلی بار میچ کی شروعات کرنے والے کیون ڈی برون نے ایک گول کر کے اور ایک گول کا موقع پیدا کر کے مانچسٹر سٹی کی شکست کا سلسلہ روک دیا۔ سٹی نے برنارڈو سلوا، بروئنا اور جیریمی ڈوکو کے گول کی بدولت میچ تین صفرسے جیتا، جو ۸؍ میچوں میں اس کی پہلی جیت ہے۔ جیت کے باوجود، سٹی پریشان ہے کیونکہ مینوئل اکانجی اور ناتھن اکے زخمی ہو گئے ہیں۔
آرسنل نے یونائیٹڈ کو شکست دی
آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو دو صفر سے شکست دی اور یونائیٹڈ کے نئے ہیڈ کوچ روبن امورم کو پہلی شکست کا مزہ چکھایا۔ دوسرے ہاف میں کارنر سے آنے والے دونوں گولوں نے آرسنل کو سیزن کی آٹھویں جیت دلائی۔ جیت کے باوجود، وہ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر کھسک گئے ہیں اور دوسرے نمبر پر موجود چیلسی کے اتنے ہی ۲۸؍پوائنٹس ہیں۔ آرسنل کی جانب سے جورین ٹیمبر اور ولیم سلیبا نے گول کئے۔ یونائیٹڈ سیزن کی اپنی پانچویں شکست کے ساتھ ۱۱؍ویں نمبر پر آ گئی ہے۔
لیورپول اور نیوکاسل کا میچ ۳۔۳؍گول سے ڈرا
پریمیر لیگ کے ایک مقابلے میں لیورپور اور نیو کاسل کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہوئی۔دونوں کے درمیان کھیلا گیا میچ ۳۔۳؍گول کی برابری پر ختم ہوا۔لیورپول کیلئے ٹیم کے اسٹار کھلاڑی محمدصلاح نے کھیل کے ۶۸؍ویں اور۸۳؍ویں منٹ میں گول کیا جبکہ جونس نے ٹیم کیلئے کھیل کے ۵۰؍ویں منٹ میں گول کیا تھا۔دوسری جانب نیوکاسل کیلئے اسک،گورڈن اور شار نے ایک ایک گول کیا۔