• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انگلش پریمیر لیگ : ٹاٹنہم ہاٹسپرنے بورن ماؤتھ کو آسمان سے زمین پرپٹخ دیا

Updated: January 02, 2024, 11:24 AM IST | Agency | London

۱-۳؍ سے ہرایا ،اس جیت کے سا تھ ہی ٹاٹنہم ٹیبل میںپانچویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہےاورآخری ۴؍ ٹیمو ںمیں شامل ہونے کے قریب ہے۔

Tottenham players celebrating a goal. Photo: Agency
ٹاٹنہم کے کھلاڑی گول کا جشن مناتے ہوئے۔ تصویر :ایجنسی

انگلش پریمیر لیگ کے دلچسپ مقابلے میں ٹاٹنہم ہاٹسپرنے بورن ماؤتھ کو آسمان سے زمین پرپٹخ دیا۔ ٹوٹنہم نےبورن ماؤتھ نےاس سے قبل تک لگاتار ۶؍ میچ جیتے تھے لیکن اس میچ میں ٹاٹنہم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۱-۳؍ سےجیت درج کی۔ ٹاٹنہم کی طرف سے پیپ مٹار سار نے۹؍و یں منٹ میں پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔ جبکہ سن ہیونگ من نے ۷۱؍ ویں منٹ میں دوسرا اور رچرلیسن نے۸۰؍ ویں منٹ میں تیسرا گول کرکےمیچ پر اپنی مہر لگا دی تھی۔ بورن ماؤتھ کی طرف سے الیکس اسکاٹ نے ۸۴؍ویں منٹ میں واحد گول کیا۔ 
اس جیت کے سا تھ ہی ٹاٹنہم ٹیبل میں پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہےاورآخری ۴؍ ٹیموں میں شامل ہونے کے قریب ہے کیونکہ چوتھی پوزیشن پرآرسنل ہےجس کے۴۰؍ پوائنٹ ہیں اور ٹاٹنہم اس سے ایک ہی پوائنٹ پیچھے ہے۔ اُدھر تیسری پوزیشن پرمانچسٹر سٹی کے بھی ۴۰؍ پوائنٹس ہیں۔ میچ میں بورن ماؤتھ کا کھیل جارحانہ رہابلکہ کھیل دیکھ کر حیرت ہوئی وہ تین گول کیسے کھاگئی۔ بورن ماؤتھ کو۱۳؍ کارنر بھی ملے جبکہ ٹاٹنہم کو ۴؍ملے ۔ٹاٹنہم کا کھیل بورن ماؤتھ کے مقابلے منظم تھا۔ بورن ماؤتھ نے گول کرنے کی ۲۴؍ مرتبہ کوشش کی جبکہ ٹاٹنہم نے ۱۲؍ مرتبہ کوشش کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK