• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سوشل میڈیا سے دور رہنا ہی اچھا ہے: سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی

Updated: January 02, 2025, 11:40 AM IST | New Delhi

ایک انٹرویو میں دھونی نے کہا کہ کریئر کے ابتدائی دنوں میں انہیں سوشل میڈیا استعمال کرنے کا مشورہ دیاگیاتھا لیکن انہوں نے اس پر کبھی توجہ نہیں دی۔

Former Indian captain and famous cricketer Mahendra Singh Dhoni. Photo: INN.
ہندوستان کےسابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر مہندر سنگھ دھونی۔ تصویر: آئی این این۔

ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ماننا ہے کہ اگر آپ اچھا کرکٹ کھیلتے ہیں تو آپ کو زیادہ تشہیر کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کی ترجیح ہمیشہ کھیل اور ٹیم ہونی چاہئے۔ یورو گریپن ٹائرس کو دیے گئے انٹرویو میں دھونی نے سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال اور اس سے فاصلہ برقرار رکھنے کے بارے میں گفتگو کی۔ سابق کپتان نے بتایا کہ کریئر کے ابتدائی دور میں ان کے منیجر انہیں سوشل میڈیا کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے تھے لیکن انہوں نے اس پر کبھی توجہ نہیں دی۔ 
دھونی نے کہا کہ’’ جب میں نے ۲۰۰۴ء میں کرکٹ کھیلنا شروع کیا تو سوشل میڈیا اتنا موثر نہیں تھا۔ اس وقت مداح بھی سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہیں تھے۔ بعد میں ٹویٹر اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارم آئے۔ میرے تمام مینیجرز نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا کا استعمال کرنا چاہیے، مداحوں سے جڑنا چاہیے اور اپنے تعلقات عامہ کو مضبوط کرنا چاہیے۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو پھر انہیں کسی پبلک ریلیشن (پی آر)کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ 
چنئی سپر کنگز کے سابق کپتان نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کے فوائد بھی بتائے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے دور رہنا ہی اچھا ہے، اس سے دوری ان کی زندگی کو تناؤ سے دور رکھتی ہے۔ دھونی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کیا پوسٹ کرنا ہے، کیا نہیں کرنا، یہ بڑا چیلنج ہے۔ میں نے ہمیشہ سوچا کہ اگر کوئی چیز واقعی اہم ہے تو میں اسے پوسٹ کروں گا۔ مجھے یہ سوچنے میں کبھی دلچسپی نہیں رہی کہ کس کےفالوورز کتنے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK