Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سابق کرکٹرس نے دھونی کی اسٹمپنگ کی تعریف کی

Updated: March 24, 2025, 9:57 PM IST | Chennai

Dhoni May Be 43 Years Old But His Performance Behind The Wicket Is Still Worth Watching

MS Dhoni.Photo:INN
مہندر سنگھ دھونی۔(تصویر: آئی این این)

 انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء میں چنئی سپر کنگز کیلئے کھیل رہے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی چست  اسٹمپنگ کی کئی سابق کرکٹرس نے  تعریف کی ہے۔ دھونی بھلے ہی۴۳؍ سال کے ہوں لیکن وکٹ کے پیچھے ان کی کارکردگی اب بھی دیکھنے کے لائق ہے۔ دھونی  نے  اتوار کو آئی پی ایل۲۰۲۵ء  میں ممبئی انڈینس (ایم آئی) کے خلاف میچ میں نور احمد کی گیند پر جس طرح سوریہ کمار یادو کی اسٹمپنگ کی وہ قابل ستائش تھی اور اس کے لئے سی ایس کے کے ٹیم میٹ  میتھیو ہیڈن ایک بار پھر ان کے مرید ہوگئے۔ یہ گوگلی گیند سوریہ کمار یادو کے باہری کنارے کو بیٹ کرتے ہوئے جیسے ہی دھونی کے  دستانوں میں پہنچی، دھونی نے گلیوں کو اڑانے میں سیکنڈ کے آٹھویں حصے  سے بھی کم (۰ء۱۲؍سیکنڈ) لیا۔ اس گیند پر سوریہ کمار یادو۲۹؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے  تھے اور۵۱؍ رن کی شراکت ٹوٹ گئی تھی اوراس کے بعد سی ایس کے نے میچ میں واپسی کرلی تھی۔
 ہیڈن نے ٹی۲۰؍ٹائم آؤٹ شو میں کہا کہ دھونی آج شاندار تھے۔ ایسی گیندوں کو جمع کرنا قدرے مشکل ہوتاہے کیونکہ بلے باز بھی گیند کے زاویے میں آجاتا ہے  لیکن انہوں نے اسٹمپنگ میں جلدبازی کی۔ وہ اب بھی بہترین ہیں۔
 سی ایس کے   کے کپتان رتوراج گائیکواڑ نے کہا کہ دھونی وکٹ کیپنگ کی سخت مشق کرتے ہیں۔ دریں اثنا، ان کے سی ایس کے کے ساتھی پیوش چاؤلہ نے کہا کہ انہوں نے اس سیزن سے پہلے نور کے خلاف کیپنگ کی مشق کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے پہلے کسی  بولر کے خلاف کیپنگ کی پریکٹس نہیں کی تو یہ مشکل  ہوتاہے۔ میرے خیال میں انہوں نے سیزن سے پہلے نور کے خلاف کیپنگ کی مشق کی ہوگی۔ وہ اکثر نئے گیند بازوں کے خلاف ایسا کرتے ہیں۔ تاہم میرے ساتھ ایسا نہیں ہوا تھا کیونکہ میں ان کے خلاف پہلے بھی گیندبازی کرچکا تھا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK