• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹیم انڈیا کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

Updated: July 11, 2024, 10:57 AM IST | Mumbai

منگل کو ٹیم انڈیا کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے راہل دراوڑ ٹیم انڈیا میں یہ کردار ادا کر رہے تھے۔

Gautam Gambhir. Photo: INN
گوتم گمبھیر ۔ تصویر: آئی این این

منگل کو ٹیم انڈیا کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے راہل  دراوڑ ٹیم انڈیا میں یہ کردار ادا کر رہے تھے۔ راہل  دراوڑ کی میعاد ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۴ء  کے بعد ختم  ہوگئی تھی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے مطابق گمبھیر اب۲۰۲۷ء تک ہندوستانی ٹیم کے کوچ رہیں گے۔ کوچ گوتم گمبھیر رواں ماہ۲۷؍ جولائی ۲۰۲۴ء سے شروع ہونے والے سری لنکا دورے سے ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔
اس دورے سے پہلے گمبھیر نے بی سی سی آئی کو بلے بازی کوچ اور بولنگ کوچ کے حوالے سے اپنے انتخاب کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گمبھیر نے بی سی سی آئی کو بیٹنگ کوچ کے لئے  ابھیشیک نائر اور بولنگ کوچ کے لئے   ونئے کمار کے ناموں کی پیشکش کی ہے۔ ابھیشیک نائر انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں گمبھیر کے ساتھ کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے بیٹنگ کوچ تھے۔
راہل دراوڑ کے دور میں وکرم راٹھور بیٹنگ کوچ تھے۔ بولنگ کوچ پارس مہامبرے تھے۔ ان دونوں کا دور بھی دراوڑ کے ساتھ ہی ختم ہوگیا۔ ایسے میں بی سی سی آئی نے بیٹنگ کوچ اور بولنگ کوچ کے عہدوں کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔نائر نے ہندوستان کیلئے صرف۳؍ ون ڈے میچ کھیلے ہیں لیکن ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ نائر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں۵؍ہزار سے زیادہ رن بنائے ہیں اور۱۷۳؍ وکٹ بھی لئے ہیں۔ لسٹ وَن  میں ان کے بلے سے۲؍ہزار سے زیادہ رن بن چکے ہیں۔ نائر ایک بہترین کوچ بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر میں دنیش کارتک کی بہت مدد کی ہے۔ 
 ونئے کمار نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے ۲۰۱۳ءاور ۲۰۱۴ء  میں گھریلو رنجی ٹرافی میں اپنی ہوم ٹیم کرناٹک کی قیادت کی تھی۔ ونئے نے ہندوستان کے لئے  ایک  ٹیسٹ، ۳۱؍ ون ڈے اور ۱۰؍بین الاقوامی ٹی ۲۰؍ میچ کھیلے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK