• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

Updated: May 30, 2024, 11:53 AM IST | Paris

سربیائی کھلاڑی نے پہلے راؤنڈ میں فرانسیسی وائلڈ کارڈ پیئر ہیوگس ہربرٹ کو۴۔ ۶، ۶۔ ۷، ۴۔ ۶؍ سے شکست دے کر پیشقدمی کی۔

Novak Djokovic. Photo: INN
نوواک جوکووچ۔ تصویر: آئی این این۔

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے منگل کو فرنچ اوپن میں جیت کے ساتھ آغاز کیا اور دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ انہوں نے فرانسیسی وائلڈ کارڈ پیئر ہیوگس ہربرٹ کو۴۔ ۶، ۶۔ ۷، ۴۔ ۶؍ سے شکست دی۔ 
جوکووچ نے میچ کے بعد کہاکہ میں زیادہ پرجوش نہیں ہونا چاہتا۔ میرے خیال میں یہ میرے لئے اچھی کارکردگی تھی۔ ٹھوس کارکردگی۔ بلاشبہ، میں بہتر کر سکتا تھا، مجھے لگتا ہے کہ میں واپسی کے دوران بہتر کر سکتا تھا لیکن بہت اچھی سروس کرنے کا کریڈٹ بھی انہیں جاتا ہے۔ 
۲۰۲۴ء کا سیزن جوکووچ کیلئے توقعات کے مطابق نہیں رہا لیکن وہ اب بھی ۲۵؍ گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بننے پر مرکوز ہیں۔ جوکووچ رولا گیروس میں ۳؍ بار کے فاتح ہیں اور انہیں اپنی نمبر ون رینکنگ بچانے کیلئے ایک بار پھر فائنل میں پہنچنا ہوگا لیکن اس سال پیرس آنے سے پہلے وہ کسی بھی ٹورنامنٹ کے فائنل میں نہیں پہنچے تھے۔ اس دوران انہیں تین بار سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 
دوسرے راؤنڈ میں جوکووچ کا مقابلہ اسپین کے نمبر۶۳؍ روبرٹو کاربالاس بینا سے ہوگا۔ جوکووچ نے کہا کہ میں اس ٹورنامنٹ میں کامیابی کے ارادے سے کھیل رہا ہوں اور امید ہے کہ میں جیت جاؤں گا۔ رافیل ندال کے جلد باہر ہوجانے کا افسوس ہے لیکن میں امید کرتاہوں کہ وہ ٹینس کورٹ سے دور نہیں رہیں گے۔ میں اگلے مقابلے کیلئے تیار ہوں اور چاہوں گا کہ اس رکاوٹ کو بھی پار کرلوں۔ گزشتہ سال فائنل میں جگہ بنانے والی کیسپر روڈ اور سابق گرینڈ سلیم چمپئن ارینا سبالینکا اور ایلینا ریباکینا بھی منگل کو فتح درج کرانے میں کامیاب رہیں۔ رُوڈ جو ۲۰۲۲ء میں رولا گیروس میں رنر اپ بھی تھے، نے فلپ میلگینی الویس کو ۳۔ ۶، ۴۔ ۶، ۳۔ ۶؍ سے شکست دی۔ دو بار کی آسٹریلین اوپن چمپئن سبالینکا نے ایریکا اینڈریوا کو۱۔ ۶، ۲۔ ۶؍ سے شکست دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK