• Sun, 10 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فرینچ اوپن: ندال اور تھیم کی پیش رفت،ازارینکاباہر،ہالیپ تیسرے راؤنڈ میں داخل

Updated: October 02, 2020, 10:35 AM IST | Agency | Paris

کنگ آف کلے ‘رافیل ندال نے فرینچ اوپن میں ایک اور زبردست کارکردگی کے ساتھ عالمی نمبر ۲۳۶؍میکنزی ڈونالڈ کو۱۔۶،صفر۔۶،۳۔۶؍سے شکست سے دو چار کر دیا۔ دفاعی چمپئن رافیل ندال نے آسان جیت کے ساتھ فرینچ اوپن گرینڈ سلیم کے تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا جبکہ یو ایس اوپن کی رنر اپ وکٹوریہ آزارینکا کو خواتین کے زمرے میں اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

Simona Halep. Picture:INN
سیمونا ہالیپ۔ تصویر: آئی این این

 کنگ آف کلےرافیل ندال نے فرینچ اوپن میں ایک اور زبردست کارکردگی کے ساتھ  عالمی نمبر ۲۳۶؍میکنزی ڈونالڈ کو۱۔۶،صفر۔۶،۳۔۶؍سے شکست سے دو چار کر دیا۔ دفاعی چمپئن رافیل ندال نے آسان جیت کے ساتھ فرینچ اوپن گرینڈ سلیم کے تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا  جبکہ یو ایس اوپن کی رنر اپ وکٹوریہ آزارینکا کو خواتین کے زمرے میں اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا۔  رومانیہ کی ٹاپ سیڈ خاتون سیمونا ہالیپ اور جرمنی کی یو ایس اوپن رنر اپ الیگزنڈر زیوریف نے فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے  اپنے اپنے میچ جیت کر تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا  جبکہ سیکنڈ سیڈ اور سابق نمبر ون کیرولینا نے پلسکووا کو دوسرے راؤنڈ میچ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ۔ سیکنڈ سیڈ ۳۴؍سالہ ندال نے دوسرے دور میں امریکی کھلاڑی میک کینزی ڈونالڈ کو آسانی سے شکست دی۔ ۱۳؍ویں رولاں گیروں کا اعزاز حاصل کرنے اور راجر فیڈرر کے ۲۰؍اہم اعزاز کا ریکارڈ برابر کرنے کی کوشش کر رہے ندال کا اگلا مقابلہ اٹلی کے اسٹیفانو ٹراواگلیا سے ہوگا ۔ ۱۰؍ویں سیڈ وکٹوریہ آزارینکا کو ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں ۱۶۱؍ویں پوزیشن حاصل کرنے والی انا شمیڈلوفا سے ۲۔۶،۲۔۶؍سے اپ سیٹ شکست سے دو چار ہونا پڑا۔شمیڈلوفا نے پہلے مرحلے میں وینس ولیمز کو شکست دی تھی۔ سابق نمبر ون کھلاڑی اور ۲؍بار آسٹریلیائی اوپن چمپئن آزارینکا کی شکست کا مطلب یہ ہے کہ نیویارک میں یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ۴؍ خواتین کھلاڑی پیرس سے ہٹ گئی ہیں کیونکہ سیرینا ولیمز نے ٹخنے کی انجری کے سبب فرینچ اوپن سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جینیفر بریڈی پہلے ہی راؤنڈ میں ہار گئیں۔ یو ایس اوپن کی چمپئن نومی اوساکا فرانس کا سفر نہیں کر پائی تھیں۔ تیسری سیڈ یوکرین کی الینا  نے ریناٹا جاراجوہ کو   ہرا کر تیسرے مرحلے میں داخلہ حاصل کیا ۔ مردوں کے زمرے میں کوالیفائر سبسٹن کارڈا نے اپنے پہلے فرینچ اوپن میں ۲؍ تجربہ کار کھلاڑیوں کو باہر کا راستہ دکھایا۔ ۲۰؍ سالہ امریکی نے ۲۱؍ ویں سیڈ جان آئسنر کے مقابلہ میں دوسرا راؤنڈ جیتا۔ وہیں تیسری  سیڈ ڈومینک تھیم نے امریکہ کے جیک ساک کو  شکست دی جبکہ ۱۶؍ویں سیڈ اسٹینسلاس واورینکا نے ۴؍ سیٹوں کے میچ میں جرمنی کے ڈومینک کوفر کو شکست دی۔ امریکہ کے ۲۷؍ویں سیڈ ٹیلر فرٹز نے رڈو ایلبوٹ کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK