• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نوواک جوکووچ نے راجر فیڈرر کی برابری کی، ریکارڈ۳۶۹؍ واں گرینڈ سلیم میچ جیتا

Updated: June 03, 2024, 11:51 AM IST | Paris

فرنچ اوپن کے میچ میں ۲؍سیٹ پیچھے رہنے کے باوجود مسیٹی کو شکست دی۔ سربیائی کھلاڑی کومیچ میں کامیابی کیلئے جدوجہد کرنی پڑی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ فرنچ اوپن۲۰۲۴ء کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے اتوار کو صبح۳؍ بجے تک جاری رہنے والے میچ میں اٹلی کے لورینزو مسیٹی کے خلاف سخت مقابلہ میں کامیابی حاصل کی۔ یہ جوکووچ کی کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں ۳۶۹؍ ویں جیت ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ 
نوواک جوکووچ اور مسیٹی کے درمیان مردوں کے سنگلز کے تیسرے راؤنڈ کا مقابلہ ۴؍ گھنٹے۲۹؍ منٹ تک جاری رہا۔ جوکووچ نے مسیٹی کو۵۔ ۷، ۷۔ ۶، ۶۔ ۲، ۳۔ ۶، ۰۔ ۶؍کے اسکور سے شکست دی۔ جب مسیٹی نے لگاتار ۲؍ سیٹ جیتے تو ایسا لگ رہا تھا کہ جوکووچ کے لئے واپسی مشکل ہو جائے گی لیکن۲۴؍ گرینڈ سلیم جیتنے والے کھلاڑی نے واپس آ کر میچ جیت لیا۔ 
خواتین کے سنگلز مقابلے میں عالمی نمبر ۲؍ ارینا سبالینکا کو کورٹ فلپ چیٹریئر پر فائدہ تھا، جنہوں نے قریبی دوست پاؤلا بڈوسا کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ دو بار کی آسٹریلین اوپن چمپئن سبالینکا نے اپنے آخری۱۱؍ میں سے۱۰؍ گیمز جیت کر ہسپانوی کھلاڑی کو۵۔ ۷، ۱۔ ۶؍ سے شکست دی۔ 
جوکووچ اوپن ایرا میں ۲۴؍ گرینڈ سلیم جیتنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل جوکووچ سب سے زیادہ گرینڈ سلیم (مرد اور خواتین کے سنگلز) جیتنے کے معاملے میں سیرینا ولیمز (۲۳؍ گرینڈ سلیم) کے برابر تھے۔ مارگریٹ کورٹ نے بھی کل۲۴؍ گرینڈ سلیم جیتے ہیں، لیکن ان میں سے ۱۳؍ ٹائٹل اوپن ایرا سے پہلے ان کے نام تھے۔ مردوں کے ایک اور میچ میں کیسپر رُوڈ کو کامیابی حاصل کرنے کیلئے بہت زیادہ پسینہ بہانا پڑا۔ ایٹچیوری نے انہیں جدوجہد پر مجبور کردیا تھا۔ کیسپر نے یہ مقابلہ ۴۔ ۶، ۶۔ ۱، ۲۔ ۶، ۲۔ ۶؍ سے جیت لیا۔ خواتین کے سنگلز مقابلے میں ایگا سواتیک نے بھی اپنا مقابلہ جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ انہوں نے انستاسیا پوتاپووا کو ۰۔ ۶، ۰۔ ۶؍ کے اسکور سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں پیشقدمی کی۔ امریکہ کی اسٹار کھلاڑی کوری گف نے بھی اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ انہوں نے ایلسبیتا کو ۱۔ ۶، ۲۔ ۶؍ سے شکست دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK