دائیں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باوجود نوواک جوکووچ ساڑھے ۴؍ گھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں اپنےحریف کو ۵؍ سیٹ میں ہرا کر فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئے۔
EPAPER
Updated: June 05, 2024, 10:53 AM IST | Agency | Paris
دائیں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باوجود نوواک جوکووچ ساڑھے ۴؍ گھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں اپنےحریف کو ۵؍ سیٹ میں ہرا کر فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئے۔
دائیں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باوجود نوواک جوکووچ ساڑھے ۴؍ گھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں اپنےحریف کو ۵؍ سیٹ میں ہرا کر فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئے۔
جوکووچ دوسرے سیٹ کے آغاز میں اپنی پیٹھ کے بل لیٹ گئے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ انہیں میچ چھوڑنا پڑے گا لیکن وہ واپس آئے اور۲۳؍ویں رینک کے فرانسسکو سیرونڈولو کو۱۔ ۶، ۷۔ ۵، ۶۔ ۳، ۵۔ ۷، ۳۔ ۶؍سے شکست دی۔ اب ان کا مقابلہ ساتویں سیڈ کیسپر رُوڈ سے ہوگا۔ رُوڈ نے۱۲؍ویں رینک کے ٹیلر فرٹز کو۶۔ ۷، ۶۔ ۳، ۴۔ ۶، ۲۔ ۶؍ سے شکست دی۔ پچھلے سال جوکووچ نے فرنچ اوپن کے فائنل میں رُوڈ کو شکست دی تھی۔
جرمن ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زیوریو ڈنمارک کے کھلاڑی ہولگر روون کو شکست دے کر فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
منگل کو یہاں کھیلے جانےوالے میچ میں زیوریو نے لگاتار ۳؍ سیٹ جیت کر مسلسل چوتھی بار فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ انہوں نے ۴؍ گھنٹے ۱۱؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ہولگر روون پر۶۔ ۴، ۱۔ ۶، ۷۔ ۵، ۶۔ ۷، ۲۔ ۶؍ سے کامیابی حاصل کی۔ زیوریو کا اگلا مقابلہ آسٹریلیائی لیجنڈ ایلکس ڈی مینور سے ہوگا۔ ڈی مینور نے ڈینیل میدویدیف کو۶۔ ۴، ۲۔ ۶، ۱۔ ۶، ۳۔ ۶؍ سے شکست دے کوارٹر فائنل تک رسائی کی۔ میچ جیتنے کے بعد زیوریو نے کہاکہ مجھے کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر فخر ہے۔ میں نے گزشتہ ۳؍ دنوں میں کل ساڑھے ۸؍ گھنٹے کھیلے ہیں، مجھے وقفے کی ضرورت ہے۔ مجھے کوارٹر فائنل میچ کیلئے تیار ہونے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔ ٹورنامنٹ ابھی ختم نہیں ہوا اور میں اپنی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہوں۔
سبالینکا اورمیرا کوارٹر فائنل میں، گف اور سواتیک سیمی فائنل میں
فرنچ اوپن کے خواتین کے سنگلز مقابلوں میں سبھی اسٹار کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ پیر کی دیر رات ہونے والے میچ میں ارینا سبالینکا نے ایما نوارو وکو ۲۔ ۶، ۳۔ ۶؍ کے اسکور سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ اب کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ میرا اینڈریوا سے ہوگا جنہوں نے پیر کی دیر رات خواتین کے سنگلز کے ایک اور میچ میں ورورا گریچویوا کو شکست د ےدی۔ میر انے اپنی حریف کھلاڑی کو ۵۔ ۷، ۲۔ ۶؍ کے اسکور سے مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ منگل کو ہونے والے خواتین کے کوارٹر فائنل میں کوکو گف نے اونس جیبور کو ۳؍سیٹوں میں مات دی۔ امریکی کھلاڑی نے ۶۔ ۴، ۲۔ ۶، ۳۔ ۶؍ کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔ ایک اور کوارٹر فائنل میں ایگا سواتیک نے مارکیٹا کو ۰۔ ۶، ۲۔ ۶؍ کے اسکور سے شکست دے دی۔