• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فرنچ اوپن : اسٹار کھلاڑی نوواک جوکووچ آسانی سے تیسرے راؤنڈ میں داخل

Updated: June 01, 2024, 11:38 AM IST | Agency | Paris

گرینڈ سلیم کے دوسرے راؤنڈ میں رابرٹو کاربالیس کو ۳؍سیٹوں میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ ٹورنامنٹ کے چند میچ بارش سے متاثر رہے۔

Novak Djokovic in action. Photo: INN
نوواک جوکووچ ایکشن میں نظرآرہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے لگاتار سیٹس جیت کر فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئے۔ ۳۷؍ سالہ سربین اسٹار نے توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اسپین کے روبرٹو کاربالیس بائینا کو۲؍ گھنٹے۴؍ منٹ میں ۴۔ ۶، ۱۔ ۶، ۲۔ ۶؍ سے شکست دے دی۔ 
 ایک اور میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو جونیئر جنہوں نے روس کے ڈینیل میدویدیف اور رافیل ندال کو شکست دی اور اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ یہاں پیرس میں بارش کی وجہ سے مسلسل تیسرے دن میچ متاثر ہوئے لیکن اس دوران آسٹریلین اوپن چمپئن آرینا سبالینکا بھی آگے بڑھنے میں کامیاب رہیں۔ خواتین کے زمرے کے سنگلز میچ میں انہوں نے اچھا مقابلہ کیا۔ 
  ڈینیل میدویدیف کے سربیا کے حریف نے میچ سے دستبرداری اختیار کر لی، زیوریو نے ڈیوڈ گوفن کو شکست دی۔ مردوں کے سنگلز میں ۵؍ویں سیڈ ڈینیئل میدویدیف بھی تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ وہ۱۔ ۶، ۰۔ ۵؍ سے آگے تھے جب ان کے حریف میومیرکیچ مانووچ نے میچ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی رافیل ندال کو شکست دینے والے الیگزینڈر زیوریو نے اپنی جیت کی مہم جاری رکھی۔ انہوں نے ڈیوڈ گوفن کو۶۔ ۷، ۲۔ ۶، ۲۔ ۶؍ سے شکست دے دی۔ اس کے علاوہ سیکنڈ سیڈ یڈ یانک سنر نے رچرڈ گاسکے کو۴۔ ۶، ۲۔ ۶، ۴۔ ۶؍ سے شکست دے دی۔ فرنچ کھلاڑی گائل مونفلس شکست کے بعد باہر ہوگئے۔ جمعہ کو لورینزو میوسیٹی نے انہوں نے ۶۔ ۷، ۱۔ ۶، ۴۔ ۶؍ کے اسکور سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ امریکہ کے کھلاڑی ٹیلر فرٹز نے ڈوسان لاجووچ کو ۴؍سیٹوں میں مات دے دی۔ ٹیلر نے یہ میچ ۳۔ ۶، ۶۔ ۳، ۳۔ ۶، ۴۔ ۶؍  اسکور سے جیت لیا۔ 
  ویمنز سنگلز میں آرینا سبالینکا نے جاپانی کوالیفائر مویوکا اوچیجیما کو صرف۶۲؍ منٹ میں ۲۔ ۶، ۲۔ ۶؍ سے شکست دی۔ سبالینکا، جو گزشتہ سال اس گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں پہنچی تھیں، ان کا اگلا مقابلہ پاؤلا بڈوسا سے ہوگا، جو اس سال خواتین کے ڈبلز میں اس کی قریبی دوست اور ان کی ساتھی ہیں۔ یہاں ۲۰۲۲ء ومبلڈن چمپئن اور چوتھی سیڈیافتہ قزاخستان کی ایلینا ریباکینا نے آرانتکسا روس کو۳۔ ۶، ۴۔ ۶؍ سے شکست دی۔ سارہ ایرانی شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔ انہیں ایمانوارو نے ۲۔ ۶، ۵۔ ۷؍ کے اسکور سے شکست دی۔ امریکہ کی کوری گف بھی اگلے راؤنڈ میں پہنچیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK