• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

گمبھیر نے روہت اور وراٹ کا دفاع کیا

Updated: January 05, 2025, 9:56 PM IST | Sydney

ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا دفاع کرتے ہوئے کھیل کے تئیں ان کے عزم اور جذبے کی تعریف کی

Virat Kohli. Photo:PTI
وراٹ کوہلی۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا دفاع کرتے ہوئے کھیل کے تئیں ان کے عزم اور جذبے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ان میں  کرکٹ کے تئیں ابھی کافی بھوک باقی ہے اور وہ مستقبل میں جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ہندوستانی کرکٹ کے مفاد میں ہوگا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گمبھیر نے کہا ’’میں کسی کھلاڑی کے مستقبل کے بارے میں بات نہیں کر سکتا۔ یہ ان پر منحصر ہے۔ ہاں میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ان دونوں میں ابھی بہت زیادہ بھوک باقی ہے، ان میں جذبہ ہے اور دونوں ذہنی طور پر کافی مضبوط کھلاڑی ہیں۔ لیکن جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، وہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ہندوستانی کرکٹ کے مفاد میں ہوگا۔
گمبھیر نے کہا کہ ’’پہلی بات یہ ہے کہ ہر کھلاڑی اپنے کھیل کو سمجھتا ہے اور جانتا ہے کہ اس کے اندر کتنی بھوک ہے۔ اس کا اطلاق نہ صرف کھیلوں پر ہوتا ہے بلکہ کسی بھی پیشے پر ہوتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ آپ کے اندر کتنا جذبہ اور بھوک ہے۔ آپ کی شراکت سے ٹیم کو فائدہ ہو رہا ہے یا نہیںکیونکہ آخر میں یہ میری یا آپ کی نہیں بلکہ ملک کی ٹیم ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری ٹیم میں ایسے دیانتدار کھلاڑی ہیں جو جانتے ہیں کہ ان کے اندر کتنی بھوک باقی  ہے۔
انہوں نے بالآخر روہت کے ٹیسٹ سے باہر بیٹھنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ’’جب چیزیں ٹھیک نہیں چل رہی ہیں تو اسے تسلیم کرنے اور ٹیم کے مفاد کے لیے پیچھے ہٹ جانا بہت ہمت کی بات ہوتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہاکہ کھیل میں بہت سی چیزیں بدلتی ہیں، لوگ بدلتے ہیں،فارم بدلتا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ۵؍ ماہ ایک طویل وقت ہے تو ہمیں انتظار کرنا چاہیے۔ لیکن جو کچھ بھی ہوگا ہندوستانی کرکٹ کے مفاد میں ہوگا۔
انہوں نے کہا ’’جہاں تک میرا تعلق ہے، میری سب سے بڑی ذمہ داری سب کے ساتھ یکساں سلوک کرنا ہے۔ اگر میں ایک یا دو کھلاڑیوں سے خصوصی محبت کا اظہار کروں گا تو یہ  اپنے فرض کے تئیں  بے ایمانی ہوگی۔  پھر چاہے وہ کسی کھلاڑی   نے  ڈیبیو نہیں کیا ہو یا کسی نے۱۰۰؍ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، مجھے ہر کھلاڑی کے ساتھ یکساں جذبے کے ساتھ پیش آنا ہوگا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK