• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’کوہلی میں آج بھی رن بنانےکی بھوک ہے‘‘

Updated: October 15, 2024, 10:57 AM IST | Agency | Bengaluru

ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ نے کہاکہ ہندوستان، نیوزی لینڈ کے خلاف ۳؍ میچوں کی گھریلو ٹیسٹ سیریز کیلئے تیار ہے۔

Indian team players are busy preparing for the Test against New Zealand in Bangalore. Photo: TPI
ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی بنگلور میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ تصویر : ٹی پی آئی

 ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر نے اسٹار بلے بازوراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں رن بنانے کی بھوک پہلے کی طرح برقرار ہے اور ایک دہائی سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد بھی ان کے اندر رن بنانے کی خواہش کم نہیں ہوئی ہے۔ 
  ٹیم انڈیا کے سابق سلامی بلے بازگوتم گمبھیر نے نیوزی لینڈ کے خلاف چناسوامی اسٹیڈیم میں ۱۶؍ اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل کوہلی کی لگن کی تعریف کی۔ وراٹ ٹیسٹ کرکٹ میں ۹۰۰۰؍ رن بنانے کے قابل ذکر سنگ میل کو حاصل کرنے کے بہت قریب ہیں.
  ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گمبھیر نے وراٹ کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ’’مجھے سری لنکا میں اپنے پہلے ٹیسٹ میں ان کے ساتھ اوپننگ کرنا یاد ہے۔ ان کی رن بنانے کی بھوک ہمیشہ رہتی ہے اور یہی چیز انہیں عالمی معیار کا کرکٹر بناتی ہے۔ وراٹ اپنے عزم کے لئے جانے جاتے ہیں اور انہوں نے مسلسل ثابت کیا ہے کہ ان کی کامیابی کے لئے بھوک کبھی ختم نہیں ہوتی۔ 
  گوتم گمبھیر نےاس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ ان کی ہمیشہ زیادہ رن بنانے کی خواہش رہتی ہے اور ان کی یہ بھوک کبھی کم نہیں ہوتی۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے دورے پر آنے والی سیریز میں بلے سے زیادہ رن بنانے کے خواہشمند ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ۳؍ میچوں کی گھریلوٹیسٹ سیریز کے لئے تیار ہے جس کے بعد آسٹریلیا کا ایک مشکل دورہ ہوگا۔ وراٹ کا تجربہ اور ٹیم کے لئے ان کی لگن اہم ثابت ہوگی۔ وہ اس وقت اچھے فارم کی تلاش میں بھی ہیں. خیال رہے کہ وراٹ کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کریئر میں اب تک۱۱۴؍ میچ کھیلے ہیں اور۸۸۷۱؍ رن بنائے ہیں جس میں ۲۹؍ سنچریاں اور ۷؍ ڈبل سنچریاں شامل ہیں. انہیں ۹۰۰۰؍ رن کا ہندسہ عبور کرنے کیلئے ۱۴۰؍ رن درکار ہیں.

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK