• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئندہ سال ٹی ۲۰؍ عالمی کپ میں روہت شرما کو ہی ہندوستانی ٹیم کا کپتان ہونا چاہئے : گوتم گمبھیر

Updated: November 26, 2023, 11:20 AM IST | Agency | New Delhi

سابق کھلاڑی نے ٹی ۲۰؍ ٹیم میں روہت اور وراٹ کو شامل کرنے کی وکالت کی۔

Gautam Gambhir. Photo: INN
گوتم گمبھیر۔ تصویر : آئی این این

۲۰۰۷ء میں ٹی ۲۰؍ اور۲۰۱۱ء میں یکروزہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن گوتم گمبھیر نےآئندہ سال ہونے والے ٹی ۲۰؍ عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے روہت شرما کی حمایت کی ہے۔ واضح رہےکہ گوتم گمبھیر کولکاتا نائٹ رائیڈرس سے حال ہی میں بطور مشیر (مینٹور)وابستہ ہوئے ہیں اورجمعہ کو انہوں نے فیلڈ مارشل سیم مانک شا (۲۰۰۸ء-۱۹۱۴ء)کا ایک ویڈیوشیئر کیا تھا اور پیغام دیا تھا کہ ’’یا تو آپ ڈر کر رہئےیا لیڈر بن کر۔‘‘ ’اسپورٹس کیڑا ‘ کو ایک انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں گزشتہ۲؍سال سے ہاردک پانڈیا ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں لیکن ٹی ۲۰؍عالمی کپ کیلئے روہت شرما کو ہی ٹیم کا کپتان بنایاجانا چاہئے ۔ہندوستانی ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے اپنا نظریہ واضح لفظوں میں سامنے رکھا ہے۔ گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ روہت شرما کو اگلے سال ٹی۲۰؍ عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم کا کپتان بنے رہنا چاہئے۔
 گوتم گمبھیر نے کہا کہ ہاردک پانڈیا گزشتہ سال سے ہندوستانی ٹی۲۰؍ ٹیم کی کمان ضرور سنبھال رہے ہیں لیکن ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی ۲۰؍ عالمی کپ میں روہت شرما کو کپتانی کرنی چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ٹی ۲۰؍ عالمی کپ ۲۰۲۴ء کیلئے روہت شرما اور وراٹ کوہلی دونوں کو ہی ہندوستانی ٹیم میں منتخب کیا جانا چاہئے۔گوتم گمبھیر نے کہا کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ ٹی۲۰؍ عالمی کپ میں روہت شرما ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے نظر آئیں ۔وَن ڈے عالمی کپ میں روہت نے دکھایا کہ وہ بلے بازی میں کیا کر سکتے ہیں ۔ اگر روہت کا سلیکشن ہوتا ہے تو وراٹ کو اپنے آپ ہی ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے۔اگر روہت ٹی۲۰؍ عالمی کپ کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو انہیں کپتان کی شکل میں منتخب کیا جانا چاہئے نہ کہ صرف بلے باز کی شکل میں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK