• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جرمن فٹ بالر رابرٹ بائور خاندان سمیت مشرف بہ اسلام 

Updated: September 17, 2023, 1:30 PM IST | Agency | Riyadh

سعودی عرب کے الطائی فٹ بال کلب میں دفاعی صف میں کھیلنے والے مشہور جرمن فٹ بالر رابرٹ باؤر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

German Footballer Robert Bauer. Photo. INN
جرمن فٹ بالر رابرٹ بائور۔ تصویر:آئی این این

سعودی عرب کے الطائی فٹ بال کلب میں دفاعی صف میں کھیلنے والے مشہور جرمن فٹ بالر رابرٹ باؤر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر سعودی کلب کے ڈیفینڈر رابرٹ باؤر نے اپنی  اور اپنے اہل خانہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہیں دنیا کی سب سے بڑی نعمت مل گئی ہے۔ اس تصویر میںوہ نماز پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ اپنی زندگی میںنہایت  خوشگوار تبدیلی محسوس کررہے ہیں ۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اہلیہ اور اہل خاندان کے ہمراہ مشرف بہ اسلام ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر رابرٹ باؤر سعودی پروفیشنل لیگ میں الطائی ایف سی کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ وہ اس کلب سے ایک سال کا معاہدہ کرنے کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں  ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK