• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ سیمی فائنل میں جرمنی نے ہندوستان کو ہرادیا

Updated: December 15, 2023, 11:31 AM IST | Agency | Kuala Lumpur

شاندار اور جارحانہ آغاز کے باوجود ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم جمعرات کو یہاں ایف آئی ایچ ہاکی مینزجونیئر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں ایک کے مقابلے ۴؍گول سے ہار گئی۔ اتم سنگھ کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم اب فرانس اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی۔

Germany scored one goal each in the four quarters of the match against India. Photo: INN
جرمنی نے میچ کے چاروں کوارٹر میں ہندوستان کیخلاف ایک ایک گول کیا۔ تصویر : آئی این این

شاندار اور جارحانہ آغاز کے باوجود ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم جمعرات کو یہاں ایف آئی ایچ ہاکی مینزجونیئر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں ایک کے مقابلے ۴؍گول سے ہار گئی۔ اتم سنگھ کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم اب فرانس اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی۔
ہندوستان نے پہلے کوارٹر کے پہلے ۴؍ منٹ کے اندر ۲؍ پنالٹی کارنر حاصل کئے لیکن وہ اسے گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہا جبکہ جرمنی نے جوابی حملہ کرتے ہوئےآٹھویں منٹ میں پہلا گول کردیا۔ سدیپ چرماکو نے ۱۱؍ویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول کرکے ہندوستان کو برابری پر پہنچا دیا۔
 ہندوستان کو دوسرے کوارٹر میں پنالٹی کارنر کی شکل میں کئی مواقع ملے لیکن وہ ان میں سے کسی کو بھی گول کرنے میں ناکام رہے۔ جرمنی کو دوسرے کوارٹر کے آخری لمحات میں میچ کا پہلا پنالٹی کارنر ملا اور انہوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور بین ہسبیک نے ۳۰؍ویں منٹ میں اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کر دیا۔
 ہندوستانی ٹیم نے تیسرے کوارٹر کا آغاز فرنٹ فٹ پر کیا اور اسے اپنے جارحانہ انداز کا صلہ ملا جب تیسرے کوارٹر میں ۶؍ منٹ باقی رہتے ٹیم نے اپنا ۱۱؍ واں پنالٹی کارنر حاصل کیا، لیکن جرمنی انہیں گول کرنے سے روکنے میں کامیاب رہا۔ پال گلنڈر نے ۴۱؍ویں منٹ میں جرمنی کے دوسرے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر دیا جس سے تیسرے کوارٹر کے اختتام پر اسکور ۱۔۳؍ہوگیا۔
 چوتھے کوارٹر میں ہندوستانیوں نے جرمنی پر دباؤ بنایا لیکن وہ ان کے دفاع کو توڑنے میں ناکام رہے۔ کھیل میں ۱۰؍ منٹ سے بھی کم وقت باقی رہنے پر ہندوستان کو ۲؍ بیک ٹو بیک پینالٹی کارنر کی صورت میں امید ملی لیکن جرمن محافظوں کی انتھک کوششوں کی وجہ سے کوئی بھی گول نہیں ہو سکا۔ فلورین اسپرلنگ نے جرمنی کی جانب سے چوتھا گول ۵۸؍ویں منٹ میں کر کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK