• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہاکی سیریز میں جرمنی کا فاتحانہ آغاز

Updated: October 23, 2024, 10:01 PM IST | New Delhi

جرمنی نے میزبان ہندوستان کو ۲؍ میچوں کی سیریز میں ۰۔۲؍گول سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی

German Players.Photo:PTI
جرمنی کے کھلاڑی گول کرنے کے بعد۔(تصویر:پی ٹی آئی)

جرمنی نے بدھ کو میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ۲؍ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستان کو۰۔۲؍گول  سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ جرمنی نے میچ میں ۲؍ گول کئے ۔ تیسرا کوارٹر دونوں ٹیموں کے لئے  بغیر کسی گول کے برابر رہا، جہاں جرمنی نے شاندار دفاع کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو میچ میں واپسی کا موقع نہیں دیا اور۰۔۲؍ کی برتری برقرار رکھی  جبکہ ہندوستان جرمنی پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہا اور پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرنے میں  ناکام رہا۔
 ہندوستانی ٹیم نے بدھ کو نئی دہلی کے  میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے کوارٹر میں جارحانہ آغاز کیا۔ ہندوستان کے جارحانہ آغاز کے باوجود جرمنی نے جوابی حملہ کیا اور میچ کا پہلا فیلڈ گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ جرمنی کی جانب سے پہلا فیلڈ گول ہینرک مارٹیگنز نے پہلے ۴؍ منٹ میں کیا اور پھر۳۰؍ویں منٹ میں کپتان لوکاس ونڈ فیئر نے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر ٹیم کو۰۔۲؍گول  کی برتری دلا دی۔  اگرچہ اس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پنالٹی کارنر ملا لیکن دونوں  مواقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہیں۔ دوسرے کوارٹر میں ہندوستان کو پنالٹی کارنر ملا لیکن جرمنی کے دفاع نے اسے ناکام بنا دیا۔ اس کے بعد ہندوستان کو لگاتار ۳؍ پنالٹی کارنر ملے لیکن ہندوستانی ٹیم ان مواقع سے فائدہ اٹھانے میں پوری طرح ناکام رہی۔ اس کے بعد  ہندوستان کو پنالٹی کک ملی لیکن کپتان ہرمن پریت سنگھ اسے گول میں تبدیل نہ کر سکے۔  اس کے بعد جرمنی نے دوسرے کوارٹر میں ملنے والے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے ٹیم کو۰۔۲؍ کی برتری دلا دی۔ اس کے بعد تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں کوئی گول نہ ہوسکا۔ اس دوران ہندوستان کو دو اور جرمنی کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا لیکن دونوں ٹیمیں ان مواقع کو گول میں تبدیل نہ کر سکیں۔ جرمنی نے میچ جیت لیا۔  دوسرا میچ  جمعرات کو سہ پہر ۳؍ بجے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK