ہندوستانی ٹیم کے اوپنر شبھمن گل نے جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف حالات کے لحاظ سے اپنے ون ڈے کریئر کی سب سے سست ناٹ آؤٹ سنچری اسکور کی۔
EPAPER
Updated: February 22, 2025, 1:03 PM IST | Agency | Dubai
ہندوستانی ٹیم کے اوپنر شبھمن گل نے جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف حالات کے لحاظ سے اپنے ون ڈے کریئر کی سب سے سست ناٹ آؤٹ سنچری اسکور کی۔
ہندوستانی ٹیم کے اوپنر شبھمن گل نے جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف حالات کے لحاظ سے اپنے ون ڈے کریئر کی سب سے سست ناٹ آؤٹ سنچری اسکور کی۔
شبھمن گل کی یہ سنچری ایسے وقت میں بنی جب ہندوستان وراٹ کوہلی، شریاس ایّر اور اکشر پٹیل کے وکٹ گنوانے کے بعد مشکل میں تھا۔ ایسے مشکل وقت میں گل نے سمجھداری سے بلے بازی کی اور ہندوستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ یہ ان کی آٹھویں ون ڈے سنچری ہے۔ یہ ۲۰۱۹ء ورلڈ کپ کے بعد کسی بھی ہندوستانی بلے باز کی ون ڈے میں سب سے سست سنچری ہے۔ گل کو ان کی فتح دلانے والی سنچری پر ’پلیئر آف دی میچ‘ سے نوازا گیا۔
میچ کے بعد گل نے کہا کہ یہ یقینی طور پر میری بہترین سنچریوں میں سے ایک ہے۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں یہ میری پہلی سنچری ہے۔ میں بہت خوش ہوں۔ پچ آسان نہیں تھی۔ شروع میں آف اسٹمپ کے باہر گیند بلے پر ٹھیک سے نہیں آرہی تھی۔ لہٰذا، میں نے تیز گیند بازوں کے خلاف کریز کا استعمال کرنے کی کوشش کی اور گیند کو سرکل کے اوپر کھیلنے کی کوشش کی۔ پھر جب اسپنرس آئے تو کوہلی اور میں نے اس بارے میں بات کی کہ کس طرح سنگلز کو فرنٹ فٹ پر لینا آسان نہیں ہورہا تھا، اس لئے میں نے بیک فٹ پر کھیلنے پر توجہ دی۔ ایک موقع پر ہماری ٹیم پر تھوڑا دباؤ تھا۔ مجھے آخر تک بیٹنگ کرنے کا پیغام دیا گیا۔ میں نے جو پہلا چھکا لگایا اس نے مجھے اعتماد دیا۔ اس کے علاوہ دوسرا چھکا مجھے اپنی سنچری کے قریب لے گیا۔