ہندوستانی گرینڈ ماسٹر اور ملک کے نمبر ایک شطرنج کھلاڑی ارجن ایریگیسی نے نومبر میں باضابطہ طور پر جاری ہونے والی ایف آئی ڈی ای کی درجہ بندی کی فہرست میں ۲۸۰۱؍ پوائنٹس حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
EPAPER
Updated: December 04, 2024, 11:58 AM IST | Agency | New Delhi
ہندوستانی گرینڈ ماسٹر اور ملک کے نمبر ایک شطرنج کھلاڑی ارجن ایریگیسی نے نومبر میں باضابطہ طور پر جاری ہونے والی ایف آئی ڈی ای کی درجہ بندی کی فہرست میں ۲۸۰۱؍ پوائنٹس حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
ہندوستانی گرینڈ ماسٹر اور ملک کے نمبر ایک شطرنج کھلاڑی ارجن ایریگیسی نے نومبر میں باضابطہ طور پر جاری ہونے والی ایف آئی ڈی ای کی درجہ بندی کی فہرست میں ۲۸۰۱؍ پوائنٹس حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ارجن شطرنج کی عالمی تاریخ کے۱۶؍ویں کھلاڑی بن گئے ہیں اور ہندوستان کے وشواناتھن آنند کے بعد۲۸۰۰؍ کا ہندسہ عبور کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، جسے شطرنج میں جادوئی نمبر سمجھا جاتا ہے۔
اس وقت ارجن سے آگے ہیں ناروے کے میگنس کارلسن(۲۸۳۱)، امریکہ کے فابیانو کیروانا(۲۸۰۵) اور ہیکارو ناکامورا (۲۸۰۲) ہیں۔ دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں میں ڈی گوکیش ۲۷۸۳؍ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، وشواناتھن آنند۲۷۵۰؍پوائنٹس کے ساتھ دسویں، پرگنانند آر ۲۷۳۷؍ پوائنٹس کے ساتھ ۱۷؍ ویں، ودیت گجراتی ۲۷۲۷؍ پوائنٹس کے ساتھ ۲۳؍ویں، اروند چتامبرم ۲۷۲۷؍ پوائنٹس کے ساتھ۲۶؍ ویں، پنشنل۲۷۱۸؍ پوائنٹس کے ساتھ۲۶؍ ویں نمبر پر ہیں۔ ۲۶۹۵؍ پوائنٹس، نہال سرین ۲۶۷۶؍ ریٹنگ کے ساتھ۴۹؍ ویں، رونق سدھوانی۲۶۷۳؍ پوائنٹس کے ساتھ۵۱؍ ویں نمبر پر، ایس ایل نارائنن ۲۶۴۷؍ پوائنٹس کے ساتھ ۸۲؍ ویں نمبر پر، ابھیمنیو پرانک ۲۶۴۶؍ ریٹنگ کے ساتھ ۸۶؍ ویں، لیون مینڈونسا ۲۶۷۳؍ پوائنٹس کے ساتھ۸۶؍ ویں نمبر پر ہیں۔ اس طرح دنیا کے ٹاپ۱۰۰؍ کھلاڑیوں میں ہندوستان کے۱۲؍ کھلاڑی شامل ہیں۔