• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لارڈس ٹیسٹ میں انگلینڈ کی شاندار کامیابی

Updated: July 12, 2024, 10:32 PM IST | London

ویسٹ انڈیز کو اننگز اور ۱۱۴؍رن سے شکست دی۔ گس ایٹکنسن نے پورے میچ میں ۱۲؍وکٹ لئے۔ جیک کراؤلی اور جیمی اسمتھ کی نصف سنچری

England and West Indies Match Image. Photo: PTI
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میچ کی تصویر۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

گس ایٹکنسن (۱۲؍ وکٹ) کی خطرناک گیند بازی اور جیک کراؤلی (۷۶)، جیمی اسمتھ  (۷۰؍رن) کی شاندار بلے بازی کی  بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور۱۱۴؍رن  سے شکست دے کر  سیریز کا پہلا ٹیسٹ  میچ جیت لیا۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز  ۱۲۰؍رن کے اسکور تک محدود رہی اور دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور اس نے۵۵؍ رن پر ۵؍وکٹ گنوا  دیئے تھے۔ کپتان کریگ بریتھویٹ (۴)، کیکر میکنزی (صفر)، میکیل لیوس (۱۴؍رن)، کیویم ہوج (۴؍رن)، ایلک اتھانجے (۲۲؍رن )  آؤٹ ہوئے۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز نے ۶؍ وکٹوں پر۷۹؍ رن  بنائے تھے۔
جمعہ کو ویسٹ انڈیز نے جمعرات کے کھیل ۶؍ وکٹ پر۷۹؍ رن  سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں ابھی ۹؍ رن کا اضافہ ہوا تھا کہ جیمس اینڈرسن نے جوشوا ڈی سلوا (۹؍رن ) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو ساتواں جھٹکا دیا۔ اس کے بعد گس ایٹکنسن نے الزاری جوزف (۸) کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ شمر جوزف (۳) کو بھی ایٹکنسن نے بولڈ کر دیا۔ اس کے بعد ایٹکنسن نے۴۷؍ویں اوور کی آخری گیند پر جےڈن سیلز (۸؍رن) کو آؤٹ کیا۔ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو۱۳۶؍ رن پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ نے  اننگز اور۱۱۴؍ رن سے کامیابی حاصل کی۔  ایٹکنسن نے دوسری اننگز میں ۵؍وکٹ لئے۔  جیمس اینڈرسن نے ۳؍ وکٹ لئے۔ بین اسٹوکس نے ۲؍ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں اولی پوپ (۶۷)، جیک کراؤلی (۷۶)، ہیری بروک (۵۰)، جو روٹ (۶۸)، جیمی اسمتھ (۷۰) اور کرس ووکس (۷۰) کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے میچ جیت لیا۔  پہلی اننگز میں۳۷۱؍ رن بنا کر انگلینڈ نے پہلی اننگز کی بنیاد پر۲۵۰؍ رن کی برتری حاصل کر لی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے ۴؍ وکٹ لئے۔ جیسن ہولڈر اور گڈاکیش  نے ۲۔۲؍ وکٹ لئے۔ الزاری جوزف نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کے گیند بازوں نے پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کو صرف۱۲۱؍رن پر آؤٹ کر دیا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ  میں کھیلنے والے گس یاٹکنسن نے خطرناک  بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں صرف۱۲۱؍ رن پر آؤٹ کر کے میچ کو یادگار بنا دیا۔ اس کے ساتھ ہی ایٹکنسن انگلینڈ کے لئے  پہلے ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے  والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔ میکائل لیوس (۲۷)، کیویم ہوج (۲۴)، لک اتھانجے (۲۳)، جیسن ہولڈر (صفر)، جوشوا ڈی سلوا (صفر)، الزاری جوزف (۱۷) اور شیمر جوزف (صفر) آؤٹ ہوئے۔ گڈاکیش موتی۱۴؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم۴۱ء۴؍ اوورس میں۱۲۱؍ رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن نے ۷؍ وکٹ حاصل کئے۔ جیمس اینڈرسن، کرس ووکس اور بین اسٹوکس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK