بیتھ مونی (ناٹ آؤٹ۹۶؍ رن) اور ہرلین دیول (۴۵؍رن) کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد شاندار گیند بازی کی بدولت گجرات جائنٹس نے پیرکو ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے ۱۵؍ ویں میچ میں یوپی واریئرس کو۸۱؍ رن سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: March 04, 2025, 4:00 PM IST | Lucknow
بیتھ مونی (ناٹ آؤٹ۹۶؍ رن) اور ہرلین دیول (۴۵؍رن) کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد شاندار گیند بازی کی بدولت گجرات جائنٹس نے پیرکو ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے ۱۵؍ ویں میچ میں یوپی واریئرس کو۸۱؍ رن سے شکست دے دی۔
بیتھ مونی (ناٹ آؤٹ۹۶؍ رن) اور ہرلین دیول (۴۵؍رن) کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد شاندار گیند بازی کی بدولت گجرات جائنٹس نے پیرکو ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے ۱۵؍ ویں میچ میں یوپی واریئرس کو۸۱؍ رن سے شکست دے دی۔
۱۸۷؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی یوپی واریئرس کی شروعات خراب رہی کیونکہ ۳۶؍ رن کے اسکور پر اس کے ۵؍وکٹ گر گئے تھے۔ یوپی کے یہ پانچوں بلے باز گجرات کے بولنگ اٹیک کے سامنے ڈبل فیگر تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ ۲؍ بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ۱۰؍ ویں اوور میں تنوجا کنور نے گریس ہیرس کو کیچ کرکے اتر پردیش کی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ ہیرس نے۳۰؍ گیندوں پر ۲۵؍رن بنائے۔ شینیل ہنری نے دھماکہ خیز اننگز کھیلنے کی کوشش کی اور وہ بھی تنوجا کنور کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئیں۔ ہنری نے۱۴؍ گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور۲؍ چھکوں کی مدد سے۲۸؍ رن بنائے۔ اوما چھیتری (۱۷؍رن)۱۷؍ویں اوور میں ۸؍ویں وکٹ کی شکل میں گرا۔ کاشوی گوتم نے اسی اوور میں گوہر سلطانہ (صفر) کو آؤٹ کر کے گجرات کو ۹؍ویں کامیابی دلائی۔ تنوجا کنور نے ۱۸؍ویں اوور کی پہلی گیند پر سوفی ایکل اسٹون (۱۴؍رن) کو آؤٹ کر کے یوپی واریئرس کی اننگز۱۰۵؍ رن پر ختم کر دی۔
گجرات جائنٹس کی طرف سے کاشوی گوتم اور تنوجا کنور نے ۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ ڈینڈرا ڈوٹن نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ میگھنا سنگھ اور ایشلے گارڈنر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ایکانا اسٹیڈیم میں پیر کو مونی کی بیٹنگ توجہ کا مرکز بنی تاہم، مونی اپنے ڈبلیو پی ایل کریئر کی پہلی سنچری بنانے سے محروم رہی، لیکن یہ ان کے ڈبلیو پی ایل کریئر کا سب سے بڑا اسکور تھا۔ انہوں نے ۵۹؍ گیندوں کا سامنا کیا اور۱۷؍ خوبصورت چوکے لگائے۔
ہارلین نے اپنی۳۲؍ گیندوں کی اننگز میں ۶؍ بار گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچایا۔ دوسرے کنارے پر مضبوط بلے بازی کرتے ہوئے مونی نے یوپی کے گیند بازوں پر کوئی رحم نہیں کیا اور گراؤنڈ کے چاروں طرف پرکشش شاٹس مارتی رہی۔ گجرات کو کپتان ایشلے گارڈنر (۱۱؍رن) اور ڈینڈرا ڈوٹن (۱۷؍رن) کی صورت میں دو اور جھٹکے لگے، جس سے گجرات کارن ریٹ جزوی طور پر متاثر ہوا۔ دپتی شرما نے اننگز کے ۱۹؍ویں اوور میں فوبی لیچ فیلڈ کی وکٹ لے لیا۔
یوپی کیلئے سوفی ایکل اسٹون ۲؍ وکٹ لے کر سب سے کامیاب بولر بنیں، جبکہ دپتی شرما، شینیل ہنری اور کرانتی گوڑ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔