Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

گجرات جائنٹس کی ۶؍وکٹ سے فتح

Updated: February 28, 2025, 10:10 PM IST | Bengaluru

کپتان ایشلے گارڈنر کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت گجرات جائنٹس نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو شکست دی

Gujarat Giants Players.Photo:INN
گجرات جائنٹس کی کھلاڑی۔ (تصویر: آئی این این)

کپتان ایشلے گارڈنر ( ایک  وکٹ /۵۸؍ رن) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت گجرات جائنٹس نے جمعرات کی رات  ویمنز پریمیر لیگ کے۱۲؍ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کو۲۱؍ گیند باقی رہتے ۶؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
رائل چیلنجرز بنگلورو کے۱۲۵؍ رن کے جواب میں بیٹنگ کے لئے  اتری گجرات جائنٹس کا آغاز اچھا نہیں رہا اور۳۲؍رن  کے اسکور پر اس کے  ۲؍ وکٹ گر گئے۔ دیلان ہیملتا ۱۱؍رن  اور بیتھ مونی ۱۷؍ رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ دونوں بلے بازوں کو رینوکا سنگھ نے آؤٹ کیا۔۱۰؍ویں اوور میں جارجیا ویرہم نے ہرلین دیول (۴؍رن) کا وکٹ حاصل کیا۔ ایشلے گارڈنر نے۳۱؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۵۸؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ فوبی لیچ فیلڈ۲۱؍ گیندوں پر۳۰؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ گجرات جائنٹس نے۱۶ء۳؍ اوور میں ۴؍ وکٹ پر۱۲۶؍ رن بنا کر ۶؍ وکٹ سے میچ جیت لیا۔    آر سی بی کی جانب سے رینوکا سنگھ اور جارجیا ویرہم نے۲۔۲؍ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل گجرات جائنٹس کے کپتان ایشلے گارڈنر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے  اتری آر سی بی کی شروعات خراب رہی کیونکہ اس نے۲۵؍ کے اسکور پر ۳؍ وکٹ گنوا دیئے۔ ڈینیئل وائٹ ۴، ایلیس پیری  صفر  اور کپتان اسمرتی مندھانا ۱۰؍رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد راگھوی بشٹ اور کانیکا آہوجا نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ۱۲؍ویں اوور میں راگھوی بشٹ (۲۲؍ رن) کو رن آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ تنوجا کنور نے کانیکا آہوجا (۳۳؍ رن) کو اپنا شکار بنایا۔ کانیکا نے اپنی اننگز میں ایک چوکا اور ۲؍ چھکے لگائے۔ رچا گھوش ۹؍ اور کم گارتھ  ۱۴؍ رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ جارجیا ویرہم۲۱؍  گیندوں پر ۲۰؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ آر سی بی نے مقررہ ۲۰؍ اوور میں ۷؍وکٹ پر ۱۲۵؍ رن بنائے۔ گجرات جائنٹس کی جانب سے ڈینڈرا ڈوٹن اور تنوجا کنور نے ۲۔۲؍ وکٹ لئے۔  گارڈنر اور کاشوی گوتم نے ایک ایک وکٹ ملا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK