• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

گجرات ٹائٹنس نے پنجاب کنگز کو ۳؍ وکٹ سے ہرادیا

Updated: April 22, 2024, 9:58 PM IST | Mullahpur

سائی کشور، نور احمد اور موہت کی شاندار گیند بازی کے بعد کپتان شبھمن گل (۳۵) اور راہل تیوتیا کی ۳۶؍ رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنس کیلئے اچھی بلے بازی کی

Gujarat Titans Match Image. Photo:INN
گجرات ٹائٹنس کے میچ کی تصویر۔ (تصویر:آئی این این)

سائی کشور، نور احمد اور موہت کی شاندار گیند بازی کے بعد کپتان شبھمن گل (۳۵) اور راہل تیوتیا کی ۳۶؍ رن کی ناٹ آؤٹ  اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنس نے اتوار کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۳۷؍ویں میچ میں پنجاب کنگز کو ۳؍ وکٹ  سے شکست دے دی۔ ۸؍ میچوں میں گجرات کی یہ چوتھی جیت ہے۔
۱۴۳؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنس کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے چوتھے اوور میں ردھیمان ساہا (۱۳؍رن) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان شبھمن گل اور سائی سدرشن نے اننگز کو سنبھالا۔ گل نے ۲۹؍گیندوں پر ۵؍ چوکوں کی مدد سے۳۵؍ رن بنائے۔ سائی سدرشن نے ۳؍ چوکوں کی مدد سے۳۱؍ رن بنائے۔ ڈیوڈ ملر (۴)، عظمت اللہ عمرزئی (۱۳؍رن)، شاہ رخ خان (۸)، راشد خان (۳) آؤٹ ہوئے۔ راہل تیوتیا نے ۱۸؍ گیندوں پر ۷؍ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست ۳۶؍ رن بنائے۔ گجرات نے۱۹ء۱؍ اوور میں ۷؍ وکٹ پر۱۴۶؍ رن بناکر میچ ۳؍ وکٹ سے جیت لیا۔
 پنجاب کنگز کی طرف سے ہرشل پٹیل نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ لیام لیونگ اسٹون  نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ارشدیپ سنگھ اور سیم کورین  کو ایک ایک وکٹ ملا۔ اس سے قبل پربھسمرن سنگھ (۳۵؍ رن) اور ہرپریت برار (۲۹؍رن ) کی اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے گجرات ٹائٹنس کو جیت کیلئے ۱۴۳؍ رن  کا ہدف دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK