• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گجرات ٹائٹنس کے گل آئی پی ایل ۲۰۲۳ء کے ٹاپ اسکورر

Updated: May 30, 2023, 11:56 AM IST | Ahmedabad

گجرات کی ٹیم کے گل نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں ۸۹۰؍رن بنائے۔انہوں نے ۳؍ سنچریاں اور ۴؍ نصف سیکڑے بنائے۔چنئی کے سامنے ۳۹؍ر ن بناکر آؤٹ ہوئے

Gujarat Titans batsman Shubman Gill played a brilliant batting
گجرات ٹائٹنس کے بلے باز شبھمن گل نے شاندار بلے بازی کی

اتوار کو ملتوی ہونے والے انڈین پر یمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۳ء کا فائنل پیر کی رات کھیلا گیا جس میں چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر گجرات ٹائٹنس کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔  گجرات نے اپنی شروعات اچھی کی لیکن اس کے اسٹار بلے باز شبھمن گل ہی جلد پویلین لوٹ گئے۔ پویلین لوٹنے سے قبل انہو ںنے آئی پی ایل کے اس سیزن میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گئے۔ حالانکہ ان سے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رن بنانے کے وراٹ کوہلی کے ریکارڈ کو توڑنے کی  امید کی جارہی تھی لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے  اور اس سیزن میں ۸۹۰؍ رن بنانےمیں کامیاب  رہے۔ کاپی پرنٹ میں جانے تک گجرات ٹائٹنس کی ٹیم نے ۲۰؍اوور میں ۴؍ وکٹ پر۲۱۴؍رن  بنائےتھے۔ چنئی سپرکنگز کے گیندباز گجرات کے بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کیلئے جدوجہد کررہے تھے۔ ردھیما ساہا نے ۳۹؍  گیندوں پر ۵۴؍رن بنائے۔ شبھمن گل ۲۰؍  گیندوں پر ۳۹؍ رن بناکر آؤٹ  ہوئے۔سائی سدرشن نے ۹۶؍رن کی اننگز کھیلی۔  
  شبھمن گل نے آئی پی ایل کے ا س سیزن کے ۱۷؍ میچوں کی ۱۷؍ اننگز میں ۸۹۰؍ رن بنائے اور وہ ۲؍ بار ناٹ آؤٹ بھی رہے۔ انہو ںنے اس سیزن میں ۱۲۹؍رن کا بہترین اسکور بھی بنایا۔ ٹی ۲۰؍ لیگ میں ان کا اوسط ۵۹ء۳۳؍ رہا اور اسٹرائیک ریٹ بھی ۱۵۷ء۸۰؍ رہا جوکہ بہت  اچھا قرار دیا جاسکتاہے۔ اس سیزن میں انہوں نے ۵۶۴؍ گیندوں کا سامنا کیا اور ۸۵؍ چوکے لگانے کے ساتھ ساتھ ۳۳ ؍چھکے بھی لگائے تھے۔ آئی پی ایل میں گجرات جائنٹس کو فائنل تک پہنچانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ 
 خیال رہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور کے اسٹار بلےباز وراٹ کوہلی نے ۹۷۳؍رن بنائے ہیں اور وہ ایک  سیزن میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے ۱۶؍  میچوں میں یہ رن بنائے تھے۔ انہوں نے اس سیزن میں ۴؍ سنچری اور ۷؍ نصف سنچری بنائی تھی۔  

ipl Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK