شطرنج کی دنیا ایک غیر معمولی معرکے کی تیاری کر رہی ہے۔ دنیا کے سب سے اعلیٰ درجہ کے کھلاڑی ناروے کے میگنس کارلسن کا مقابلہ آئندہ ناروے شطرنج ۲۰۲۵ء میں ۱۸؍سالہ ڈی گوکیش سے ہوگا، جو اس کھیل کی تاریخ کے سب سے کم عمر عالمی چمپئن ہیں۔
EPAPER
Updated: December 20, 2024, 1:09 PM IST | Agency | Norway
شطرنج کی دنیا ایک غیر معمولی معرکے کی تیاری کر رہی ہے۔ دنیا کے سب سے اعلیٰ درجہ کے کھلاڑی ناروے کے میگنس کارلسن کا مقابلہ آئندہ ناروے شطرنج ۲۰۲۵ء میں ۱۸؍سالہ ڈی گوکیش سے ہوگا، جو اس کھیل کی تاریخ کے سب سے کم عمر عالمی چمپئن ہیں۔
شطرنج کی دنیا ایک غیر معمولی معرکے کی تیاری کر رہی ہے۔ دنیا کے سب سے اعلیٰ درجہ کے کھلاڑی ناروے کے میگنس کارلسن کا مقابلہ آئندہ ناروے شطرنج ۲۰۲۵ء میں ۱۸؍سالہ ڈی گوکیش سے ہوگا، جو اس کھیل کی تاریخ کے سب سے کم عمر عالمی چمپئن ہیں۔ واضح رہے کہ گوکیش گزشتہ جمعرات کو سرخیوں میں اس وقت آئے جب انہوں نے سنگاپور میں ۱۴؍گیم کے مقابلے میں چین کے ڈِنگ لرین کو ۶ء۵؍ کے مقابلے ۷ء۵؍پوائنٹس سے شکست دے کر ورلڈ چمپئن شپ کا خطاب جیتا تھااور ۲۰۱۳ءمیں چنئی میں کارلسن کے ذریعہ وشواناتھن آنند کے دور کا خاتمہ ہونے کے بعد اسے ہندوستان واپس لائے۔
۲۶؍مئی سے ۶؍جون تک منعقد ہوگا
۲۶؍مئی سے۶؍ جون تک اسٹاوینجرمیں ہونے والا یہ پُروقار ٹورنامنٹ، کارلسن اور نئے چمپئن گوکیش کے درمیان شطرنج کی تاریخ کے سب سے زیادہ اہم مقابلوں میں سے ایک ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔ گوکیش نے اس سال قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹاٹا اسٹیل ماسٹرز جیت کر، شطرنج اولمپیاڈ میں ہندوستان کو سونے کا تمغہ دلایا، کینڈیڈیٹس ٹورنامنٹ کا سب سے کم عمر فاتح بنےاور بالآخر کلاسیکل شطرنج میں چمپئن کا خطاب حاصل کیا۔
دنیا کے مضبوط ترین کھلاڑیوں کا سامنا کرنے کیلئے پُرجوش ہوں
نوجوان عالمی چمپئن اگلے سال ناروے شطرنج میں واپسی کے منتظر ہیں۔ گوکیش نے کہا ’’میں ناروے میں ایک بار پھر دنیا کے مضبوط ترین کھلاڑیوں کا سامنا کرنے کے لئے پُرجوش ہوں اور مقابلہ بھی دلچسپ ہو گا۔ ‘‘ جب ان سے تیاریوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کی طرح تیاری کروں گا اور ہر طرح سے اپنے آپ کو بہترین بنانے کی کوشش کروں گا۔ واضح رہے کہ گوکیش نے ۲۰۲۳ءمیں اسٹاوینجر میں تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔ اب وہ عالمی چمپئن کے طور پر واپسی کریں گے۔
کارلسن کو ان کے گھر پر چیلنج
کیا ابھرتے ہوئے گوکیش غالب رہیں گے یا کارلسن کا تجربہ اور گھریلو فائدہ غالب رہے گا؟ اس پرناروے شطرنج کے بانی اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کجیل میڈلینڈ نے کہا ’’یہ میچ واقعی منفرد ہے اور عالمی چمپئن کو دنیا کے بہترین کھلاڑی کے خلاف کھیلتے ہوئے دیکھنا بہت دلچسپ ہوگا۔ پوری دنیا اس مقابلے پر نظر رکھےگی۔ ناروے میں اس طرح کا ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے سے ہمیں فخر محسوس ہو رہا ہے۔ لوگ اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ ‘‘