شطرنج کے عالمی چیمپیئن گوکیش نے فری اسٹائل شطرنج گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کا اپنا سفر بنا کسی جیت کے ختم کیا۔
EPAPER
Updated: February 17, 2025, 3:58 PM IST | Hamburg
شطرنج کے عالمی چیمپیئن گوکیش نے فری اسٹائل شطرنج گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کا اپنا سفر بنا کسی جیت کے ختم کیا۔
شطرنج کے عالمی چیمپیئن گوکیش نے فری اسٹائل شطرنج گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کا اپنا سفر بنا کسی جیت کے ختم کیا۔گو کیش اپنے ساتویں مقام کے پلے آف میچ کے دوسرے کھیل میں ایرانی-فرانسیسی گرینڈ ماسٹر علی رضا فیروزجا سے ہارنے کے بعد آخری نمبر پر رہے۔گوکیش نے اس طرح ویسن ہاس ریزورٹ میں ٹورنامنٹ میں اپنی مہم بغیر کسی جیت کے ختم کی۔یہ وہ یادیں ہیں جنہیں وہ جلد از جلد بھولنا چاہیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ: قید سے رہا ہوئےفلسطینیوں نے صیہونی نعروں والی اسرائیلی ٹی شرٹ کو آگ لگا دی
پہلے دن یہ ہاری ہوئی بازی ڈرا پر ختم ہوئی، گیند گوکیش کے پالے میں تھی کہ وہ اپنے مہروں سے کچھ کمال دکھاتے، جوش سے عاری اس عالمی چیمپیئن نے ۳۰؍ ویں چال میں بازی ہار دی۔ گوکیش کا امتحان درمیانی کھیل میں شروع ہوا، جب ان کی ایک غلط چال نے دو مہروں کے عوض اپنی رانی کھو دی، جبکہ فیروزجا نے اپنے مہروں کے بہترین استعمال سے استفادہ حاصل کیا۔ دریں اثنا، مقامی پسندیدہ کھلاڑی ونسنٹ کیمر نے اپنے کھیل کے آغاز میں ایک دونقصان اٹھانے کے باوجود اپنا پہلا مقابلہ جیت لیا۔